آج کل کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے آسانی سے پہچان مل جاتی ہے: کرشمہ کپور


بالی وُڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ آج کل کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے آسانی سے پہچان مل جاتی ہے لیکن انہیں پہچان بنانے کے لیے لڑنا پڑتا تھا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرشمہ کپور نے 90 کی دہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وقت کافی مختلف تھا کیوںکہ اس وقت کے اداکاروں کے لیے پہچان  بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کے پسندیدہ  کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کسی ایک کردار کا نام نہ بتا سکیں تاہم ان کے مطابق ان کی ہر فلم ہی ان کے کیریئر کے لیے مفید ثابت ہوئی۔انہوں ںے کہا کہ ’آج کل آپ کو انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کی وجہ سے آسانی سے پہچان مل جاتی ہے۔ ہمیں پہچان بنانے کے لیے لڑنا پڑتا تھا۔ کوئی بھی فلم چاہے وہ ہٹ ہو یا بلاک بسٹر، فلاپ ہو یا کسی مقصد کے لیے بنائی گئی ہو، سب ہی میرے کیریئر کے لیے مفید ثابت ہوئیں۔‘48  سالہ اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں نے ڈیوڈ دھون، یش چوپڑا اور شیام بینیگال کے ساتھ کام کر کے بہت انجوائے کیا۔ وہ ایک مختلف وقت تھا اور ہر فلم سپیشل تھی۔‘دوسری جانب کرشمہ کپور تین سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی کیریئر کی دوسری ویب سیریز ’براؤن‘ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپس آ رہی ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Karisma Kapoor (@therealkarismakapoor)ویب سیریز براؤن میں وہ کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا براؤن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو شراب نوشی کی عادت کی شکار ہے۔ ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ویب سیریز رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔اس سے قبل اداکارہ کو 2020 میں مینٹل ہُڈ نامی ویب سیریز میں ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔کرینہ کپور نے اداکاری کا آغاز 1991 میں فلم ’پریم قیدی‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں ںے 90 کی دہائی میں دل تو پاگل ہے، راجہ ہندوستانی، قلی نمبر ون، راجہ بابو، جگر، انداز، سپنے ساجن اور ہیرو نمبر ون جیسی کامیاب فلموں میں بطور لیڈ ایکٹر کام کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عنایہ خان کا افغان کرکٹرراشد خان سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

اقرارالحسن کی پہلی بیوی اور تیسری بیوی ایک پوڈکاسٹ میں، سوشل میڈیا پر تہلکہ

صنم چوہدری کی شوبزانڈسٹری میں دھواں دار واپسی

کنسرٹ کے دوران مداح پر تشدد کیوں کیا؟ طلحہ انجم کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

’مشترکہ مستقبل کی امید تھی‘، عاصم اظہر اور میرب علی کی راہیں جدا

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور اس نے لاکھوں ضائع کردیے۔۔ معاذ صفدر کے بیوی کو گلدستہ دینے کی ویڈیو پر صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

پرورش ڈرامے کی عانیہ کو پڑھائی کیوں چھوڑنی پڑی؟ اسکول میں اساتذہ کے افسوس ناک رویے سے متعلق انکشافات

حسن نے کہا کاش تم اسلام قبول کرلو۔۔ شوہر کی دلی آرزو پر سنیتا مارشل نے کیا جواب دیا؟

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

صنم چوہدری کا ڈراموں میں واپسی کا اعلان

پیسہ یا پیار؟ کومل میر کا حیران کن انتخاب

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی