برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع


لندن: برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہو گئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت منقطع ہوئے ہیں جب بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے وزیراعظم ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ نے نشریاتی ادارے ’دی ٹائمز‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تجارتی تعلقات بھارت نے اس لیے منقطع کیے ہیں کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی برطانیہ نے مذمت نہیں کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے اس ضمن میں کہا ہے کہ بھارت نے واضح پیغام دیا ہے کہ جب تک خالصتان کے حوالے سے مذمت نہیں کی جاتی اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پر گفت و شنید نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ 19 مارچ کو سکھ مظاہرین نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج کیا تھا اور اس دوران عمارت پر لگا ہوا بھارتی جھنڈا بھی اتار دیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔سکھوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے بعد بھارت نے نئی دہلی میں متعین سب سے سینئر برطانوی سفارت کار کو طلب کیا تھا۔برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پولیس تفتیش جاری ہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے لیے سیکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج ایک ایسے وقت میں ہونا شروع ہوئے ہیں کہ جب بھارتی پولیس کی جانب سے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جانے لگی ہیں۔سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیابھارت نے 58 فیصد سکھوں اور 39 فیصد ہندوؤں پر مشتمل پنجاب میں 1980 اور 1990 کی دیہائیوں میں خالصتان تحریک کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بنیان مرصوص‘: پاکستانی ایئر بیسز پر حملوں کے بعد انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر

نور خان ایئربیس، مرید ایئربیس اور شور کوٹ بیس پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

نور خان ایئربیس، مرید ائیربیس اور شور کوٹ پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی