
اسلام آباد: دنیا کے کئی ممالک میں آج سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 34 منٹ پر شروع ہو گا جو پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کے دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں ڈوب جائیں گے۔سورج گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر مکمل ہو گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔ اس کے بعد 11 بجکر 59 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوجائے گا۔یہ بھی پڑھیں: مکمل سورج گرہن کا دورنیہ ایک منٹ سے بھی کم ہو گا۔ یہ سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔