بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک


بھارت کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں پیش آئے۔بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل بارش کے دوران بجلی گرنے کے واقعات ہوئے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کسان تھے جو کھیتوں میں کام کررہے تھے۔بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشدآباد میں دو اور شمالی 24 پرگناس میں دو اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی اموات کی اطلاع ہے۔دوسری جانب پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق پیشگوئی کردی گئی ۔اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئییاد رہے کہ 2022 میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے قیمتی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، بہت سے متاثرین تاحال اس کے اثرات سے نہیں نکل پائے ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بنیان مرصوص‘: پاکستانی ایئر بیسز پر حملوں کے بعد انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا، آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی: آئی ایس پی آر

پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے: آئی ایس پی آر

نور خان ایئربیس، مرید ایئربیس اور شور کوٹ بیس پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

نور خان ایئربیس، مرید ائیربیس اور شور کوٹ پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

انڈیا پاکستان کشیدگی کے دوران دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل کی معطلی اہم کیوں ہے؟

10 دن پہلے دلہا بننے والا آج کفن پہن کر سوگیا۔۔ بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والا معصوم کمشیری نوجوان کون تھا؟

میرے بعد لوگ میرے بارے میں بہت کچھ کہیں گے، بل گیٹس نے اپنی تمام دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل ایک ہفتے کے لیے معطل، لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جانی و مالی نقصان

جب پاکستان مارے گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو للکار! پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہا؟

دنیا بھر کے جنگی ماہرین نے بھارت پاکستان کے جنگی جہازوں کا مسابقتی جائزہ لینا کیوں شروع کر دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی