طلاق ہماری ہوئی، بیٹی کا کیا قصور ۔۔ سائرہ اور شہروز کو طلاق کے بعد اب بھی ساتھ کیوں؟ لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شہروز نے کیا کہا؟


شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد فلم کرنے اور پھر ایک ساتھ فلم کی پروموشن اور انٹرویوز دینے پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سائرہ اور ان کے سابق شوہر شہروز آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں تاہم طلاق کے باوجود اس طرح ایک ساتھ انٹرویوز دینے اور ملاقاتوں پر سوشل میڈیا پر اداکاروں کو تنقید کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ لوگ اب حقیقی زندگی میں میاں بیوی نہیں رہے تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آئی؟ سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں، اس لیےہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے'۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کے لیےایک دوسرے کے ساتھ مثبت سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی، اسی لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں مشکل پیش نہیں آتی۔ سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بیٹی کے لیے ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ہم ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرسکتے ہیں، اگر ہمارا تعلق ایسا نہیں ہوتا تو ہم فلم کی پروموشن نہیں کررہے ہوتے۔ واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی 2012 میں لو میرج ہوئی تھی تاہم 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی، ان کی ایک بیٹی زہرا بھی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں ہانیہ عامر، ماہرہ خان سمیت متعدد پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک

کیا کرینہ کپور کی کامیابی پر کبھی سیف علی خان نے ان سے حسد کیا؟

کومل میر نے قانون میں گریجوئیشن کرلی

بھارتی گلوکارہ کا پاکستان سے محبت بھرے گیت نے دھوم مچا دی

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ کا بڑا بیان

حملہ کیا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، جاوید شیخ

علیزے شاہ کا اپنی موت کی افواہوں پر ردعمل

معروف اداکارہ کومل میر کو وکالت کی ڈگری مل گئی

کترینہ اور وکی کوشل کے گھر کا کرایہ کتنا ہے؟ دیکھیں گھر کے اندر کی ہوش اڑا دینے والی تصویریں

بیٹے مجھ سے دور ہیں کیونکہ۔۔ مردوں کو دوسری شادی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟ اورنگزیب لغاری کی نجی زندگی سے متعلق گفتگو

یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ کتنا کماتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر بھارت کو کرارا جواب

ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش

معروف ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل

ٹیچر نے خود موبائل دیا اور پھر ویڈیو بنائی۔۔ معاذ صفدر کی بہن کی امتحان میں نقل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ! ذمہ دار کون؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی