
کچھ سال قبل سوشل میڈیا پر ایک گلوکار کا گانا آیا تھا جو کہ راتوں رات وائرل ہوگیا تھا۔۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں آئی ٹو آئی گانے کے گلوکار طاہر شاہ کی۔
سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ایک بار پھر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔
ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں طاہر شاہ نے لکھا کہ، ان کی ہالی وڈ فلم کا نام ان کے مشہور گانے "آئی ٹو آئی" کے نام پر ہے اور یہ فلم محبت کی کہانی پرمبنی ہوگی۔ انکے مطابق، فلم کی شوٹنگ تین مراحل میں مکمل کی جائے گی اور اس کیلئے امریکا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کی لوکیشن فائنل کی گئی ہیں۔
THE BEGINNING OF A NEW ERA OF "TAHER SHAH" WITH THE "EYE TO EYE" HOLLYWOOD MOVIEThe film will be based on a unique story of eternal love named Eye to Eye. Taher Shah has written the film script, dialogue, screenplay, and song lyrics. He is also the singer and musician of the… pic.twitter.com/L5Wvgyy7lD— TAHER SHAH (@TaherShahh) June 10, 2023
فلم کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ، فلم کے اسکرپٹ رائٹر، ڈائلاگ رائٹر، ہدایت کار اور مرکزی کردار سمیت فلم کی پروڈکشن بھی وہ خود ہی کررہے ہیں۔ ااور اس فلم میں کینیڈین، امریکی سمیت عالمی فنکار بھی کردار ادا کریں گے۔
انکے اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور صارفین طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، کچھ انہیں مبارک باد دے رہے ہیں تو کچھ انکا مذاق اڑا رہے ہیں۔