انڈیا سے میچ کا دباؤ نہیں ہے، بڑے کراؤڈ کے سامنے پہلے بھی کھیل چکے ہیں: بابر اعظم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انڈیا سے میچ کا دباؤ نہیں ہے، وہ بڑے کراؤڈ کے سامنے پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔بابر اعظم نے انڈیا سے میچ سے قبل جمعے کو احمدآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈیا سے میچ کا دباؤ نہیں ہے، ہم بڑے کراؤڈ کے سامنے پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ ہم ایم سی جی (میلبرن) میں بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل چکے ہیں۔ یہ سٹیڈیم بھی بڑا ہے۔ تمام سپورٹ انڈیا کی ہوگی، اگر پاکستانی مداحوں کو اجازت ہوتی تو ہمارے لیے اچھا ہوتا۔‘احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم کی کنڈیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ’جتنے بھی میچ ہو رہے ہیں وہ ہائی سکورنگ ہیں۔ بولرز کے پاس غلطی کی گنجائش بہت کم ہے۔ میں اپنے بولرز سے یہ ہی کہتا ہوں کہ گُڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔‘انڈین ٹیم کے چیلنجنگ بیٹرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ ’چیلنجنگ تو انڈیا پاکستان کا میچ ہے۔ میری خیال سے دونوں ٹیموں کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنا بہترین دیں۔‘ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا سٹریک کے بارے میں بارے اعظم نے دلچسپ انداز میں کہا کہ انڈیا پاکستان کی سٹریک کے بارے میں تو اتنا نہیں کہہ رہے لیکن ٹکٹوں کے بارے میں ضرور کہہ رہے ہیں۔ میچ کا پریشر نہیں لیتے، ہمارا اس پر یقین ہے کہ ہم کر سکتے ہیں اور پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔‘گجراتی کھانوں کے بارے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’جی ہاں، ہم نے گجراتی کھانے کھائے ہیں لیکن ہم ہوٹل میں اتنے نہیں کھانے والے۔‘پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو نریندر مودی سٹیڈیم احمدآباد میں پریکٹس کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر بروز سنیچر احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک ون ڈے ورلڈ کپ میں سات میچ ہو چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے احمدآباد کا نریندر مودی سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

کیا بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل ہوں گے؟

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا

بابر اعظم کی وکٹ پر محمد عامر کا جشن، ویوین رچرڈز کا ’اشارہ‘ وائرل

بول سکتا ہوں، مگر تربیت نے خاموش رہنا سکھایا ہے: بابر اعظم

ٹی20 سیریز: پاک بنگلہ دیش مقابلوں کا شیڈول جاری

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش سے کبھی انکار نہیں کیا : حارث رؤف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 89 رنز پر ڈھیر کر دیا

'آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں'، شاہد آفریدی کی شیکھردھون کو چائے کی دعوت

موسم کھلاڑیوں کو متاثر نہیں کرتا، فخر زمان

محمد عامر نے منصوبہ بندی کے تحت بابراعظم کو آؤٹ کیا، یونس خان

پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 25 مئی سے ہوگا

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی