چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب


چیمپئنز ٹرافی2025 کے سلسلے میں آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس 26نومبر کو طلب کیاگیاہے،اجلاس میں پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام شرکت کریں گے،اجلاس میں پاک بھارت میچ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہدوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہو گیا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لے کر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں 95 سے 96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیلسابق فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور وہ سینچری بنارہا ہے، پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن اگر چیمپئینز ٹرافی ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام عینی رکھا گیا

کراچی، سڑک کنارے کچرا پھینکنے پر جرمانہ اور 3 سال قید

ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں پر امیتابھ بچن کا سخت ردعمل

ماہرہ اور ہمایوں کی عمر ہیروئن اور ہیرو بننے کی نہیں رہی، فردوس جمال

نہم کا امتحان دینے والے طلباء کو عمر حد میں 10 ماہ کی رعایت

ویڈیو بیان معاملہ، بشری بی بی کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج

چوتھے بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

غیر رجسٹرڈ سکولوں سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان

چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،وقاص اکرم

بھارتی سکھ یاتریوں کی واپسی آج ، لاہور میں شاپنگ کی

چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

ایم جی پاکستان کا 100 ویں سالگرہ پر مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی