امریکہ کے رابرٹ فرانسس ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب


پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد رابرٹ فرانسس پریووسٹ، کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے ہیں۔14 ستمبر 1955 کو پیدا ہونے والے 69 برس کے رابرٹ فرانسس کیتھولک مسیحیوں کے 267 ویں پوپ ہیں۔ وہ پہلے امریکی ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، ان کا تعلق ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے ہے۔جمعرات کو ویٹیکن میں کالج آف کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے روز سسٹین چیپل (چرچ) کی چِمنی سے سفید دُھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سفید دُھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ 133 کارڈینلز نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ کا انتخاب کر لیا ہے۔ان کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے روز پوپ فرانسس کے جانشین کو منتخب کیا، نئے پوپ کا انتخاب ہونے کے بعد سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔نئے پوپ کے انتخاب کے موقعے پر سینٹ پیٹرز سکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے جنہوں نے چِمنی سے سفید دھواں نکلتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔رابرٹ فرانسس پوپ لیو XIV کے نام سے جانے جائیں گے۔ ان کے کیریئر کا بڑا حصہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں تبلیغی کاموں میں گزرا۔ انہوں نے  2014 سے 2023 تک چکلایو (پیرو) کے بشپ کے طور پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے تھےویٹیکن سٹی نے 21 اپریل کو ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ ’کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔‘ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد چند دن قبل ہی صحت یاب ہوئے تھے، انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔وہ شدید بیماری کے باعث 38 روز تک ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔ 23 مارچ کو صحت یاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع  ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر

امریکہ کے رابرٹ فرانسس ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

کارڈینل رابرٹ پریوسٹ نیا پوپ منتخب

انڈیا میں ہنگامی حالات: 21 ایئرپورٹس اور سکول بند، 200 پروازیں منسوخ

پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے تباہ کئے ، امریکی عہدیدار

اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

نئے پوپ کا انتخاب، 133 کارڈینلز روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے

عرب امارات اور چین سمیت دیگر ممالک کا انڈیا اور پاکستان سے ’تحمل سے‘ کام لینے پر زور

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی