پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع  ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر


امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تنازع بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو بتایا کہ  ’ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان ممالک کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں، لیکن ہم ایسی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے جو بنیادی طور پر ہمارا مسئلہ نہیں  اور جس پر امریکہ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔‘’آپ جانتے ہیں، امریکہ انڈیا کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتا، نہ ہی پاکستان کو ایسا کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ لہٰذا ہم اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔‘امریکی نائب صدر نے کہا کہ ’ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ تنازع کسی بڑے علاقائی جنگ یا خدا نخواستہ ایٹمی تصادم میں تبدیل نہیں ہوگا۔‘وینس نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل عام پر غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت کر سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل عام پر غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم چاہتے ہیں کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس سمت میں کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔‘انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے، لیکن کہا کہ وہ ان بات چیت کے ’مرکزی کردار‘ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’بات چیت ہونی چاہیے۔ امریکہ، ظاہر ہے، ان بات چیت کا مرکز رہا ہے، اور پچھلے دو دنوں کے دوران دونوں ممالک کے مختلف رہنماؤں سے بات کی گئی ہے۔‘ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ’اس خاص صورت حال میں، جو کہ بہت نازک اور خطرناک ہے، یا کسی بھی سفارتی بات چیت کے دوران، ہم اس کی تفصیلات پر بات نہیں کریں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاک بھارت کشیدگی، امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

اک بھارت کشیدگی: امریکا کا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع  ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر

امریکہ کے رابرٹ فرانسس ایک ارب 40 کروڑ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

کارڈینل رابرٹ پریوسٹ نیا پوپ منتخب

انڈیا میں ہنگامی حالات: 21 ایئرپورٹس اور سکول بند، 200 پروازیں منسوخ

پاکستان کے جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے تباہ کئے ، امریکی عہدیدار

اسناد کا تنازع: ٹرمپ نے اردنی نژاد ڈاکٹر کی یو ایس سرجن جنرل نامزدگی کی تجویز واپس لے لی

انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاک

انڈیا میں پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کے بعد ’مسلم‘ نیوز پیج بھی بند

پاکستان نے فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ مار گرایا، فرانسیسی عہدیدار کی تصدیق

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

پاکستان کے خوف سے بھارت نے 25 ائیرپورٹ بند کر دیئے

آپریشن سندور 25 منٹ تک جاری رہا، انڈین فوجی افسران کی پریس بریفنگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی