صدرمملکت اور وزیراعظم کا ’’معرکہ حق‘‘ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش


صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن "معرکہ حق" کے دوران وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے مادر وطن کے دفاع میں جو قربانیاں دیں، قوم ان پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت نے قوم کو مزید متحد کر دیا ہے، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے معصوم شہریوں، خاص طور پر بچوں اور خواتین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور زخمیوں کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملکی سالمیت کا دفاع کیا اور شہداء کے اہل خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے وعدے نبھائے اور قوم کو سرخرو کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم پرامن قوم ہیں مگر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔وزیراعظم نے بھی بھارتی حملوں میں 40 معصوم شہریوں، جن میں 15 بچے اور 7 خواتین شامل تھیں، کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ متحد اور تیار رہے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم پیغام

پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان جیت چکا ہے،گورنر سندھ

انڈیا سے جنگ: پنجاب حکومت کا محکمہ شہری دفاع کو ’جدید تقاضوں سے ہم آہنگ‘ کرنے کا فیصلہ

انڈین وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات مسترد، جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم

چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

بھارت میں ایک نفسیاتی شخص برسراقتدار ہے، مشعال ملک

بلوچستان: ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے پنجاب کے رہائشی چار افراد کا قتل

پیپلز پارٹی کا ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی سے متعلق بڑی خبر

سندھ بھرمیں 15مئی کو پیپلز پارٹی اظہار تشکر ریلیاں نکالے گی، نثارکھوڑو

بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیری نوجوان شہید

پنجاب حکومت کی سماعت سے محروم افراد کیلئے بڑی سہولت

لائیو: ضلع شانگلہ میں سکول طالبات کا اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی