حنا ربانی شو چھوڑ کر کیوں چلی گئیں۔۔ بھارتیوں کو کھلی چھوٹ ! پیئرز مورگن کے شو میں پاکستانی مہمانوں کے ساتھ کیا زیادتیاں کی گئیں؟


"پئیرز مورگن کا انڈیا پاکستان مباحثہ دراصل مباحثہ نہیں بلکہ ایک حملہ تھا۔ پاکستانی مقررین کو بار بار ٹوکا گیا، اُن سے تحقیر آمیز لہجے میں بات کی گئی اور اُن کی بات نہیں سنی گئی۔ انڈین مہمانوں کو مائیک بھی دیا گیا اور کھلی چھوٹ بھی۔" "ایک سابق وزیر خارجہ امن کی بات کر رہی ہیں اور انڈین مہمان انھیں ایسا کرنے سے روک رہے ہیں، اور میزبان اس منظر کا خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔" "حنا ربانی کھر ایک باوقار خاتون ہیں۔ اگلی بار ان کے سامنے کوئی ان کے معیار کا بندہ بٹھائیں، نہ کہ تماشہ کرنے والا۔" "جہاں جہاں انگریزوں نے لکیر کھینچی، وہاں وہاں سے لوگوں کو بلا کر لڑوا لو، پیئرز مورگن کا بزنس ماڈل!" یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو پئیرز مورگن کے پاکستان بھارت پر پروگرام پر شدید غصے میں ہیں۔ برطانوی میزبان پئیرز مورگن کا یوٹیوب شو "Uncensored" ایک بین الاقوامی سطح کی بحث کے بجائے ایسا لگا جیسے وہ جان بوجھ کر پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہو۔ مباحثے میں پاکستان سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور تجزیہ کار شہزاد غیاث شیخ جبکہ بھارت سے صحافی برکھا دت اور یوٹیوبر رنویر اللہ بادیا شامل تھے۔ ابتداء میں ایک امریکی جنرل نے انڈیا-پاکستان کشیدگی کے خطرات بیان کیے، مگر جیسے ہی گفتگو آگے بڑھی، تو شو کا توازن بری طرح بگڑ گیا۔ برکھا دت کو کھل کر بولنے دیا گیا، وہ پاکستانی اداروں پر الزامات لگاتی رہیں، جب کہ حنا ربانی کھر جیسے ہی جواب دینا چاہتیں، انھیں بار بار روکا گیا یا اُن کے مؤقف کو "واٹ اباؤٹسزم" کہہ کر مسترد کیا گیا۔ شہزاد غیاث کی جانب سے رنویر کی اسامہ بن لادن سے متعلق بات پر طنز اور برکھا کی صحافتی ساکھ پر تبصرہ کرنے کے بعد مباحثہ تلخ جملوں میں تبدیل ہو گیا۔ لیکن افسوس کی بات یہ رہی کہ پئیرز مورگن نے صرف بھارتی مہمانوں کے مؤقف کو آگے بڑھایا، پاکستان پر بار بار الزامات دہرائے اور سخت سوالات صرف پاکستانی نمائندوں کے لیے رکھے۔ شو کے آخر میں جب برکھا دت نے پاکستان کی اندرونی سیاست پر تنقید کی، تو حنا ربانی کھر نے احتجاجاً پروگرام چھوڑ دیا۔ اس لمحے نے نہ صرف شو کی غیرجانبداری پر سوال اٹھائے بلکہ یہ ظاہر کر دیا کہ میزبان کا جھکاؤ کہاں تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Barkha Dutt (@barkha.dutt) سوشل میڈیا پر یہ تاثر عام ہو چکا ہے کہ یہ صحافت نہیں تھی، بلکہ ایک قوم پرست تھیٹر تھا جس میں انصاف نہیں، طاقت کی حمایت کی گئی۔ جہاں بیلنسڈ مباحثے کی امید تھی، وہاں جانبدار مکالمہ ملا۔ اس واقعے نے صرف دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کو نہیں بڑھایا، بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی غیرجانب داری پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

حنا ربانی شو چھوڑ کر کیوں چلی گئیں۔۔ بھارتیوں کو کھلی چھوٹ ! پیئرز مورگن کے شو میں پاکستانی مہمانوں کے ساتھ کیا زیادتیاں کی گئیں؟

کیا ٹرمپ، پاکستان اور بھارت کو عشائیے پر بلانے والے ہیں۔۔ دو ایٹمی قوتوں کو جنگ سے کیسے روکا ؟ انکشافات

آزاد کرد ریاست کے لیے ترکی سے لڑنے والی تنظیم جس نے 40 سال بعد ہتھیار ہھینکنے کا اعلان کیا

کرنل صوفیہ قریشی پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن ہیں۔۔ بی جے پی رہنما کا بھارتی مسلمان خاتون افسر کے خلاف نفرت انگیز بیان ! ویڈیو

سونا اچانک سستا ہوگیا۔۔ فی تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

انڈیا اور پاکستان سے کہا میزائل رکھیں اور تجارت کریں، امید ہے جنگ بندی مستقل ہو گی: صدر ٹرمپ

دماغ کی خالی جگہ ٹوپی نے لے لی۔۔ مودی کی کلاس لینے میں بشریٰ اقبال بھی پیچھے نہ رہیں ! دیکھیں

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

فریج کو جراثیم سے پاک رکھنے کے وہ گُر جن کے بارے میں جاننا جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ضروری ہے

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

پیئرز مورگن کا انڈیا پاکستان پر شو: ’یہ مباحثہ نہیں حملہ تھا، انڈین مہمانوں کو مائیک بھی دیا گیا اور کھلی چھوٹ بھی‘

سابق برطانوی فوجیوں کا ’جنگی جرائم‘ کا اعتراف: ’بچوں سمیت نہتے قیدیوں کو قتل کیا، کئی بار سوئے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلائیں‘

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند۔۔ بھارتی ائیر لائنز اب تک کتنے کروڑ کا بھاری نقصان اٹھا چکیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی