
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے ایک جلسے میں ایسا بیان دے دیا جس نے بھارت بھر میں شدید ردعمل کو جنم دے دیا۔
وزیر نے مسلم خاتون کرنل صوفیہ قریشی کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث مبینہ افراد کی "بہن" قرار دے کر تنازع کھڑا کر دیا۔
اندور، مدھیہ پردیش میں عوامی خطاب کے دوران کنور وجے شاہ نے کہا، "جن لوگوں نے ہماری بیٹیوں کو بیوہ کیا، ہم نے ان کی بہن کو میدان میں اتارا تاکہ وہ ان سے بدلہ لے۔"
ان کا یہ جملہ نہ صرف کرنل صوفیہ قریشی کے لیے توہین آمیز قرار دیا جا رہا ہے بلکہ پوری بھارتی فوج کی ساکھ پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
Almost 24 hours since a @BJP4India Madhya Pradesh MINISTER Kunwar Vijay Shah made a shockingly derogatory, openly communal and misogynist remark against India’s pride Colonel Sofia Qureshi. Not a word from the @BJP4India top leadership. This is the ‘REAL’ face of the @BJP4India… pic.twitter.com/ig9I4nSvoc— Sagarika Ghose (@sagarikaghose) May 14, 2025
انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی قیادت فوری معذرت کرے اور کنور وجے شاہ کو ان کے منصب سے ہٹایا جائے۔
یاد رہے کہ کرنل صوفیہ قریشی نے حالیہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کو پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں اور بھارت کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔
اب یہ معاملہ بھارت کی سیاست، مذہب، اور فوجی وقار تینوں پہلوؤں کو متاثر کرتے ہوئے ایک سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔