ائیر وائس مارشل کا کردار کون کرے گا؟ لوگوں نے نام بھی بتا دیے ! بھارت کو دھول چٹانیوالےآپریشن پر فلم بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا


حال ہی میں پاکستان کے شاندار دفاعی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ نے جہاں دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، وہیں اب عوامی خواہشات بھی نیا رخ اختیار کر گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ یہ تاریخی مہم اب بڑے پردے پر پیش کی جائے، تاکہ نئی نسل اس قربانی اور جرأت سے واقف ہو۔ فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے درخواست کی ہے کہ وہ اس مشن پر ایک مؤثر اور حقیقت پر مبنی فلم بنائیں، جس میں پاک فضائیہ کے دلیر کمانڈر، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، کو مرکزی کردار میں دکھایا جائے۔ اس بارے میں ایک مداح نے نبیل کو سوشل میڈیا پر مخاطب کرتے ہوئے تجویز دی کہ فواد خان، جو کئی بڑے کردار ادا کر چکے ہیں، اس رول کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ چہرے کی مشابہت اور اسکرین پر موجودگی کے لحاظ سے وہ اس کردار میں جان ڈال سکتے ہیں۔ نبیل قریشی نے مداح کی پوسٹ کا مثبت جواب دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ اس موضوع پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا۔ تاہم، اس کے بعد ایک اور صارف نے اس خیال سے اختلاف کیا اور مشورہ دیا کہ چونکہ فواد خان بالی وُڈ میں بھی کام کر چکے ہیں، اس لیے اس کردار کے لیے کسی ایسے اداکار کو چُنا جائے جو مکمل طور پر پاکستانی سنیما کا نمائندہ ہو۔ بحث نے مزید وسعت اختیار کی تو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اداکاروں کی تصویریں شیئر کرنا شروع کر دیں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، وہاج علی اور حمزہ علی عباسی جیسے ستاروں کے نام سامنے آئے، اور مداحوں سے رائے مانگی گئی کہ ان میں سے کون ائیر وائس مارشل کے کردار کو بہتر انداز میں نبھا سکتا ہے۔ اس عوامی مکالمے کی بنیاد حالیہ دفاعی کامیابی ہے، جب پاکستان نے دشمن کے بارہ اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ اور سورت گڑھ جیسے ائیربیسز شامل تھے۔ سات مئی کو بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی چھیڑ چھاڑ کے جواب میں پاک فضائیہ نے ایک تاریخی رات کو پانچ جدید جنگی طیارے زمین بوس کیے۔ یہ کارروائی اتنی مؤثر تھی کہ دنیا بھر میں اس کا چرچا ہوا۔ ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد، جن کی منصوبہ بندی نے اس مہم کو ممکن بنایا، عوام کی نظروں میں ہیرو بن کر اُبھرے۔ ان کی جرأت، حکمت عملی اور قیادت کی گونج اب فلمی دنیا تک پہنچ چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

حنا ربانی شو چھوڑ کر کیوں چلی گئیں۔۔ بھارتیوں کو کھلی چھوٹ ! پیئرز مورگن کے شو میں پاکستانی مہمانوں کے ساتھ کیا زیادتیاں کی گئیں؟

کیا ٹرمپ، پاکستان اور بھارت کو عشائیے پر بلانے والے ہیں۔۔ دو ایٹمی قوتوں کو جنگ سے کیسے روکا ؟ انکشافات

آزاد کرد ریاست کے لیے ترکی سے لڑنے والی تنظیم جس نے 40 سال بعد ہتھیار ہھینکنے کا اعلان کیا

ائیر وائس مارشل کا کردار کون کرے گا؟ لوگوں نے نام بھی بتا دیے ! بھارت کو دھول چٹانیوالےآپریشن پر فلم بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

معدے کے لئے ٹھنڈا اور گردوں کی صفائی بھی کرے۔۔ بازار جیسا مزیدار آڑو کا جوس گھر پر آسانی سے بنانے کا طریقہ اور 6 زبردست فائدے

کرنل صوفیہ قریشی پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن ہیں۔۔ بی جے پی رہنما کا بھارتی مسلمان خاتون افسر کے خلاف نفرت انگیز بیان ! ویڈیو

سونا اچانک سستا ہوگیا۔۔ فی تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

کیمیکل کنٹرول اور سپائکنگ: ’میرے شوہر نے کئی سال تک نشہ آور ادویات دے کر میرا ریپ کیا‘

انڈیا اور پاکستان سے کہا میزائل رکھیں اور تجارت کریں، امید ہے جنگ بندی مستقل ہو گی: صدر ٹرمپ

دماغ کی خالی جگہ ٹوپی نے لے لی۔۔ مودی کی کلاس لینے میں بشریٰ اقبال بھی پیچھے نہ رہیں ! دیکھیں

سعودی عرب میں ٹرمپ کا جامنی قالین، عربی گھوڑوں اور 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے سے استقبال

چینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

فریج کو جراثیم سے پاک رکھنے کے وہ گُر جن کے بارے میں جاننا جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ضروری ہے

سائنسدانوں کو حیران کرنے والے عجیب خلائی دھماکے جو بہت سے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا سکتے ہیں

پیئرز مورگن کا انڈیا پاکستان پر شو: ’یہ مباحثہ نہیں حملہ تھا، انڈین مہمانوں کو مائیک بھی دیا گیا اور کھلی چھوٹ بھی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی