
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادھر بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر گر کر 3235 ڈالر ہو گئی ہے۔