محبت میں ناکامی پرمردوں میں شرح اموات دوگنی کیوں؟ تہلکہ خیزانکشاف


ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محبت میں ناکامی کے بعد مردوں میں "ٹوٹے ہوئے دل کے سنڈروم" سے موت کا امکان خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔ طبی اصطلاح میں اس کیفیت کو ٹاکوٹسوبو کارڈیو مایوپیتھی کہا جاتا ہے، جو جذباتی یا جسمانی صدمے کے باعث دل کے پٹھوں کو وقتی طور پر کمزور کر دیتی ہے۔ اس کی علامات اکثر ہارٹ اٹیک سے ملتی جلتی ہوتی ہیں، جیسے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری اور بے چینی جبکہ خواتین میں زیادہ کیسز، مردوں میں زیادہ امواتتحقیق میں 2016 سے 2020 کے درمیان اس بیماری سے متاثرہ 2 لاکھ افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اگرچہ 80 فیصد کیسز خواتین میں رپورٹ ہوئے، تاہم مردوں میں اس سنڈروم سے موت کی شرح 11.2 فیصد رہی، جو خواتین کی 5.5 فیصد شرح سے کہیں زیادہ ہے۔کیلیفورنیا کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر کھنڈیلوال کا کہنا ہے "ہم نے اس عارضے کو طویل عرصے تک خواتین سے جوڑ کر دیکھا، مگر تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ مرد اس سنڈروم کے اثرات سے زیادہ شدید متاثر ہوتے ہیں۔"بیماری کی وجوہاتماہرین کے مطابق یہ کیفیت عام طور پر شدید ذہنی دباؤ، صدمے یا کسی قریبی رشتے کے ٹوٹنے کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ بعض مریض بغیر کسی دیرپا نقصان کے صحت یاب ہو جاتے ہیں، مگر بعض اوقات یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

اوپو رینو سیریز کے نئے فون میں کون سی جدید ٹیکنالوجی؟ جانیے

چیٹ جی پی ٹی سے اب پوری زندگی کی یادیں محفوط رکھیں

محبت میں ناکامی پرمردوں میں شرح اموات دوگنی کیوں؟ تہلکہ خیزانکشاف

چیٹ جی پی ٹی سے اب پوری زندگی کی بادیں محفوط رکھیں

ایس ای سی پی نے سائبرسیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

واٹس ایپ پر ہیکنگ سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ جانیے

الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا

گوگل نے اپنا ’جی‘ تبدیل کرلیا

گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچر متعارف

واٹس ایپ نے جدید فیچر کا اضافہ کردیا

مائیکرو سافٹ نے عالمی سطح پر اپنے ملازمین کو فارغ کر دیا

ٹک ٹاک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

’باتوں کے بغیر شفا کا عمل‘: گلے لگانے کا منفرد طریقہ جو ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لا سکتا ہے

ہنی ٹریپ میں پھنس کر 49 لاکھ روپے گنوانے والا نوجوان جس سے پہلی بار خاتون نے صرف 350 روپے مانگے

انڈیا میں ترکی اور آذربائیجان کے ’بائیکاٹ‘ کی بازگشت: ’انھوں نے پاکستان کا ساتھ دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی