اہلیہ نے فرانسیسی صدر کا چہرہ پیچھے دھکیل دیا، ’معمولی واقعہ ہے‘


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے دفتر نے اس واقعے کو معمولی قرار دیا جس میں ان کی اہلیہ نے بظاہر ویتنام پہنچنے پر ان کا چہرہ دونوں ہاتھوں سے پیچھے دھکیل دیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اتوار کو ویتنام سے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کا آغاز کیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کی اتوار کی شام ہنوئی میں بنائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میکخواں کے طیارے کا دروازہ کھلتا ہے اور وہ نمودار ہوتے ہیں۔ان کی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھ دروازے کے بائیں جانب سے نمودار ہوتے ہیں، وہ دونوں ہاتھوں سے اپنے شوہر کے چہرے کو تھام کر اسے دھکیل دیتی ہیں۔صدر کچھ حیران نظر آتے ہیں، لیکن فوراً خود کو سنبھال لیتے ہیں اور کھلے دروازے سے ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں۔بریجٹ طیارے کی باڈی کے پیچھے ہوتی ہیں، اس لیے ان کے چہرے کے تاثرات یا جسمانی حرکات کو دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔یہ جوڑا سیڑھیاں اتر کر ویتنامی حکام کی جانب سے سرکاری استقبال کے لیے آگے بڑھتا ہے۔ تاہم بریجٹ میکخواں اپنے شوہر کی جانب سے آگے بڑھائے گئے ہاتھ  نہیں تھامتی۔یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا خاص طور پر اُن اکاؤنٹس کے ذریعے تیزی سے وائرل ہو گیا جو عموماً فرانسیسی صدر کے مخالف ہوتے ہیں۔صدر میکخواں کے دفتر نے ابتدائی طور پر ان مناظر کو جعلی قرار دیا، لیکن بعد میں ان کی تصدیق کر دی۔صدر کے ایک قریبی ساتھی نے بعد میں اس واقعے کو ایک ’بے ضرر گھریلو جھگڑا‘ قرار دیا۔ان کے ہمراہ سفر کرنے والے ایک اور رکن نے اس واقعے کے حوالے سے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جب صدر اور ان کی اہلیہ مذاق کرتے ہوئے سفر کے آغاز سے پہلے خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہے تھے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک ساتھ ہونے کا لمحہ تھا۔ اس سے زیادہ کچھ نہ تھا، لیکن سازشی نظریات کے حامیوں کے لیے کافی ثابت ہوا۔ انہوں نے اس واقعے پر منفی تبصروں کا الزام روس نواز اکاؤنٹس پر ڈال دیا۔ویتنام فرانسیسی صدر کے لگ بھگ ایک ہفتے طویل جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہے۔ویت نام میں صدر میکخواں فرانس کو امریکہ اور چین کے مقابل ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر پیش کریں گے۔وہ انڈونیشیا اور سنگاپور کا بھی دورہ کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کی پالیسیوں کے اثرات کے درمیان ایئرلائن سربراہوں کی انڈیا میں کانفرنس

پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے آخر اعتراف کر لیا

بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار

بھارت نے آخراعتراف کر لیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

ملائیشیا کا اہم فیصلہ: بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد

مودی نے پورے گاؤں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔۔ ایٹمی طاقت کے بے قابو ہونے سے لوگوں کا کیا حال ہوا؟

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی