مودی کے نفرت انگیز بیان پر پاکستان کا سخت رد عمل


ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے نفرت انگیز اور پرتشدد قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات نفرت انگیز، پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نریندر مودی کے بیان کو لاپرواہی اور اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، پاکستان اپنی سالمیت، خود مختاری کیلئے کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کی اس بیان بازی کا نوٹس لینا چاہیئے، بھارت کی اس قسم کی بیان بازی سے خطے کے امن واستحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نریندر مودی کے اس بیان کا مقصد جغرافیائی تبدیلی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن میں سرکردہ شراکت دار ہے، پاکستان انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مسلسل کردار ادا کررہا ہے۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار اور باہمی احترام کے تحت امن کیلئے پرعزم ہے، ہندوستان کو اپنے ملک کے اندر انتہا پسندی پر غور کرنا چاہیے۔مودی سرکار کی ووٹ لینے کے لیے جھوٹ کی سیاست بےنقاب ہوگئی، دی ایشین ایج میں شائع مضمون میں بتایا گیا ہے کہ پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کومؤخر کردیا۔تاخیرمودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ دی ایشین ایج نے لکھا بی جے پی کو امید تھی پہلگام حملہ اورآپریشن سندور آرایس ایس کو رام کرلیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ: ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد، ’ہر طرف بھنبھناہٹ ہے‘

انڈیا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاک، ڈیڑھ ہزار سیاح پھنس گئے

امریکا نے جنگ بندی پر حماس کے موقف کو ناقابل قبول قرار دے دیا

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

چھ سالہ بیٹی کو ’فروخت کرنے والی‘ ماں کو عمر قید: ’والدہ نے کہا وہ اپنا ہر بچہ 1100 ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی ہیں‘

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی