فلسطین کیلئے پاکستان کا موقف قابل تعریف ہے، آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر پیغام


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں ایک خاص مقام ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا غزہ میں صہیونی طاقت کے جرائم روکنے کے لیے ایران اور پاکستان کو مل کر کام کرنا چاہیے، ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، امت مسلمہ کی سلامتی کا واحد راستہ مسلم اقوام کا اتحاد ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر دورہ ایران کے حوالے سے پیغام میں کہا ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ایک دوستانہ اور پرجوش ملاقات ہوئی، ایران کے عظیم عقائد کے حامل، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔انھوں نے کہا خاص طور پر مسلم امہ کو درپیش موجودہ چیلنجز کے حوالے سے میں نے آیت اللہ خامنہ ای کی رائے جانی، ہم نے ملاقات میں باہمی مفادات، دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور حالیہ بحران کے دوران پاکستان کے لیے ایران کے ثالثی کردار اور ان کی تشویش کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان مسلم امہ میں ایران کے کردار کی قدر کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکہ میں ہجوم پر پیٹرول بم حملہ، چھ زخمی

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کی بحالی کا حکم

آپریشن سپائڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز ٹرکوں پر روس سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روسی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

آپریشن سپائیڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روس کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی