پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف


تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کل ایک نہایت مفید اور نتیجہ خیز پریکٹس سیشن کیا ہے اور لڑکے ایک متحد یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘’ہماری ٹیم کے بہت سے کھلاڑی حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شاندار پرفارمنس دے کر آ رہے ہیں، جو دنیا کی سب سے بہترین ٹی 20 لیگز میں سے ایک ہے۔ ہم اسی فارم اور مومینٹم کو اس سیریز میں لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بنگلہ دیش ایک معیاری ٹیم ہے جس کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اور ہم ان سے ایک زبردست مقابلے کی توقع رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو اگلے چند دنوں میں نہایت سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔‘سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ’میں شائقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں اور نہ صرف ہماری حمایت کریں بلکہ کرکٹ کو بھی سراہیں۔‘دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک اچھا ٹریننگ سیشن کیا ہے اور یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں۔‘’کھلاڑی اس سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، ہر کوئی مکمل طور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور سب کو اس چیلنج کا بخوبی اندازہ ہے جو پاکستان، خاص طور پر اپنی ہوم کنڈیشنز میں پیش کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سیریز ہر کھلاڑی کے لیے خود کو منوانے کا ایک بہترین موقع ہے، ہم آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کچھ کمبینیشنز آزما رہے ہیں اور یہ دورہ اس عمل کا ایک قیمتی حصہ ہے۔‘واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقایا دو میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیونفخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں.بنگلا دیش کی پلیئنگ الیونتنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام بنگلا دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشین چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان فائنل میں

گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست، حسن علی کی پانچ وکٹیں

حسن علی کی واپسی پر پانچ وکٹوں کی دھوم: ’وہ ٹی وی پر روئے نہیں کسی پر الزام نہیں لگایا، بس خاموشی سے محنت کرتے رہے‘

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہرادیا

پہلا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

پہلا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ، دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

پہلا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں ہوگا

بنگلادیش کیخلاف سیریز سے پہلے پاکستان اسکواڈ میں اچانک بڑی تبدیلی

آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی، پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون بولر بن گئیں

لاہور قلندر کی کرشماتی جیت کن فیکٹرز کی وجہ سے ممکن ہوئی؟ عامر خاکوانی کا بلاگ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی