پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی


تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 37 رنز کی برتری سے بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ جاکر علی 36، تنزید حسن 31، توحید ہردوئی 17، شرف الاسلام پانچ، رشاد حسین چار، شمیم حسین چار، پرویز حسین ایمان چار،مہدی حسن دو، تنظیم حسن ثاقب ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن محمد نو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاداب خان نے دو جبکہ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا نے ایک ایک، وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ شاداب خان 48، حسن نواز 44، محمد حارث 31، خوشدل شاہ پانچ، فخر زمان ایک رن اور صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، حسن محمد، تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقایا دو میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے.بنگلا دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام بنگلا دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایشین چیمپیئن شپ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان فائنل میں

گجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ راہزنی کی واردات

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست، حسن علی کی پانچ وکٹیں

حسن علی کی واپسی پر پانچ وکٹوں کی دھوم: ’وہ ٹی وی پر روئے نہیں کسی پر الزام نہیں لگایا، بس خاموشی سے محنت کرتے رہے‘

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہرادیا

پہلا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

پہلا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ، دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

پہلا ٹی 20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لاہور میں ہوگا

بنگلادیش کیخلاف سیریز سے پہلے پاکستان اسکواڈ میں اچانک بڑی تبدیلی

آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی، پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون بولر بن گئیں

لاہور قلندر کی کرشماتی جیت کن فیکٹرز کی وجہ سے ممکن ہوئی؟ عامر خاکوانی کا بلاگ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی