سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم مشکل میں پھنس گئی، عدالت سے بڑا حکم جاری


بنگلادیش کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام عائد کر دیے گئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کی سماعت براہ راست نشرکی گئی، سماعت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ مفرور سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کچلنے کے لیے منظم، وسیع اور مربوط حملے کروائے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ حملے میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمران جماعت کے مسلح کارکنوں کو بھی استعمال کیا گیا، منظم حملہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زُمرے میں آتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے ساتھ سابق وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس پر بھی حملوں میں مدد کرنے، اُکسانے، معاونت، سہولت کاری، سازش اور اجتماعی قتل عام نہ روکنے میں ناکامی کے الزامات عائد کیے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس طلبہ کے حکومت مخالف احتجاج پر شیخ حسینہ واجد کو 15 سالہ اقتدار چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینی پڑی تھی، مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن میں 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی