ماہرین نے ملک میں بڑے رواں ہفتے بڑے زلزلے کا خطرہ ظاہر کر دیا


نجی ادارے ’ ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر‘ نے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں۔اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جب کہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور مل کر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔کراچی میں زلزلے پر چیف میٹرولوجوسٹ کا مؤقف:چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں۔یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں۔کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے اور یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں۔کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 کب لینڈ کرے گا؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

’ثنا یوسف، ہاں بھی موت نہ بھی موت‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ، ’اچھی گفتگو ہوئی جلد چین کا دورہ کروں گا‘: امریکی صدر

انڈیا، پاکستان کشیدگی کا ایک ماہ: 88 گھنٹوں پر محیط تنازعے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟

افغانستان سے جانور لانے پر پابندی، بلوچستان کی منڈیوں میں قیمتیں بڑھ گئیں

بیلاروس اور پاکستان نے فضائی تعاون میں نئے باب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں 90 روزہ حراست کا نیا قانون، اب کوئی لاپتہ ہوا تو خودساختہ ہوگا، سرفراز بگٹی

قازقستان کے سفیرکی وفاقی وزیرمواصلات سے ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم کیا

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی اتفاق رائے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، صدر مملکت

’سامنے آنے کی جرأت کرتی ہیں اس لیے نشانہ بنتی ہیں‘، خواتین ٹک ٹاکرز خوف کا شکار

پاک بھارت معاہدوں کی منسوخی پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی اور باقی ملک کیلیے مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی