انڈیا: ہیلی کاپٹر گرنے سے زائرین سمیت تمام سات مسافر ہلاک، ڈیڑھ مہینے میں پانچواں حادثہ


انڈیا میں زائرین کو کینڈرناتھ سے اترکھنڈ لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام سات مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح کیڈرناتھ مندر سے اترکھنڈ کے علاقے گپتکاشی کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔اڑان بھرنے کے بعد ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا تاہم بعدازاں حکام نے بتایا کہ پروان بھرنے کے 10 منٹ ہی جنگل میں گر گیا تھا۔اترکھنڈ سول ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور اس میں سوار افراد میں سے پانچ زائرین تھے جبکہ ایک بچہ بھی شامل تھا۔زائرین کا تعلق اترکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کوئی فنی خرابی یا موسم کی صورت حال سانحے کا باعث بنی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق صبح کے وقت ایک مقامی شخص نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئی۔اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکار سنگھ نے واقعے کے بعد ایکس پر لکھا کہ ’ہیلی کاپٹر گرنے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے اور مقامی ٹیمیں ریسکیو کا کام کر رہی ہیں۔‘مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھ ہفتے کے دوران اس نوعیت کا یہ پانچواں سانحہ ہے۔اس سے قبل سات جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی تاہم وہ حادثے سے بال بال بچا تھا اور اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی زخمی ہوا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران نے اسرائیلی شہریوں کو خبردار کردیا

ٹرمپ انتظامیہ کا مزید 36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے پر غور

ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، امریکی صدر

ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی انڈیا اور پاکستان کی طرح معاہدہ کرائیں گے: صدر ٹرمپ

امریکہ بھر میں احتجاج، ڈھول بجاتے اور رقص کرتے مظاہرین کے ٹرمپ کے خلاف نعرے

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں پُل گرنے سے متعدد سیاح دریا میں بہہ گئے

اسرائیل ایران جنگ: 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

فادرز ڈے: گوگل کا ڈوڈل ’خاموش مگر طاقتور ترین محبت‘ کے نام

اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن عبور کی، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے حملے جاری رہیں گے۔۔ اسرائیل کی بیان بازیوں پر ایران کا دو ٹوک موقف

اسلامی تعاون تنظیم کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی