پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ


ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، الیکٹرک بسوں کیلئے صوبہ میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر 600 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کے ذریعے شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کیخلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات کی۔ انکا کہنا تھا کہ گورننس اور صحت کے شعبہ کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اضلاع میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل محنت کریں۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں کرپشن کاخاتمہ ڈپٹی کمشنرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن  جلد مکمل کی جائے، چیف سیکرٹری نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شرکت کی، ڈی جی ایل ڈی اے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ادب، سیاست اور ایوان اقتدار کے دلچسپ مشاہدات: عامر خاکوانی کا کالم

خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

پاکستان کا ایران سے اظہار یکجہتی، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد، ریلی میں طلباء، خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے نے شرکت کی

جب صہیونی حکومت اپنا دفاع نہیں کر پائی تو امریکا کو میدان میں لایا گیا، ایرانی سفیر

خطے کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

پاکستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

چیئرمین پی ٹی آئی کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

سوات کے علاقے وادی اتروڑ کی شاہی باغ جھیل میں کشتی اُلٹنے سے دو ہلاک، تین لاپتہ

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی