آن لائن مالیاتی فراڈ، سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ


سری لنکا نے 85 چینی شہریوں کو کئی ماہ حراست میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعے کو سری لنکن حکام نے بتایا کہ یہ چینی شہری بینکوں سے رقوم ہتھیانے کے لیے سائبر کارروائیوں میں ملوث تھے۔مشتبہ چینی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سیاحتی ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ سری لنکن حکام نے ڈی پورٹ کرتے ہوئے ہر ایک کو 250 ڈالر جرمانہ کیا۔ایک سینیئر سری لنکن عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’چینی شہریوں کو آن لائن فراڈ کے لیے بین الاقوامی بینکوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں گذشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔‘انہوں نے بتایا کہ اس گروپ میں 13 خواتین بھی شامل تھیں۔چینی شہریوں کو سری لنکن ایئر لائنز کی ایک چارٹرڈ فلائٹ سے جمعے کی صبح روانہ کیا گیا۔ اُن کے جنوبی چین کے شہر گوانزو لے جانے والے طیارے میں سری لنکن پولیس اور چین سکیورٹی سٹاف بھی تھا۔دریں اثنا سری لنکا کی پولیس نے کہا ہے کہ وسطی ضلع کینڈی کی ایک عدالت نے گروپ سے ضبط کیے گئے الیکٹرانک آلات کو چینی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ملک بدر کیے جانے والے افراد اُن 230 چینی مردوں اور عورتوں میں شامل تھے جنہیں اکتوبر میں سائبر کرائم کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔دیگر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔چین کے شہریوں پر سری لنکا میں سائبر کرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو: فری پکسسری لنکا میں چینی سفارت خانے نے اُس وقت کہا تھا کہ بیجنگ حکومت کے اندرون ملک سائبر کرائم کرنے والے پیشہ ور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن نے کچھ لوگوں کو بیرون ملک جانے پر مجبور کیا ہے۔گزشتہ سال سری لنکن پولیس نے دیگر 200 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا تھا جن میں زیادہ تر انڈین شہری تھے۔اُن پر بھی آن لائن مالیاتی فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نیتن یاہو ایران سے جنگ کے ذریعے ’ہمیشہ کے لیے‘ اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں: سابق امریکی صدر

اسرائیل کے ایران پر جار حانہ حملے نہ رکے، اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان کے قریب نیوکلیئرسائٹ پرحملہ

انٹیلی جنس چیف کا خیال ’غلط‘ تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا: صدر ٹرمپ

انٹیلی جنس چیف کا یہ کہنا ’غلط‘ تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا: صدر ٹرمپ

ایران میں جوہری تنصیبات پراسرائیلی حملے، عالمی جوہری ایجنسی کا اظہار تشویش

ایران پر جارحیت، اسرائیل کے ہوشربا اخراجات

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی

ایران سے بات کرینگے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے،امریکی صدر

آن لائن مالیاتی فراڈ، سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ

سستا تیل اور اہم تجارتی روٹ: چین مشرقِ وسطیٰ میں کھلی جنگ کی صورت میں اپنے اہم پارٹنر ایران کے لیے کیا کر سکتا ہے؟

اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلمان متحد ہوجائیں، طیب اردوان

اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو 'زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل' دیا جائے گا: ایرانی صدر

ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سربراہ اقوام متحدہ

’حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی‘، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس

جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی