
جارح مزاج بلے باز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور لکھا کہ الحمد اللہ، نئے سفر کا آغاز۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے بائیس سالہ کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، حسن نواز نے دھانی رنگ کے کرتا شلوار کے ساتھ آف وائٹ کوٹ زیب تن کیا۔دلہن کے لباس کا رنگ بھی دھانی ہی تھا۔ کرکٹر کے مداحوں نے ان کی شادی پر انہیں مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں دی ہیں۔