کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟


ملک کے بعض علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی میں کمی آئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کے علاوہ اگلے چار روز کے موسم کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔آج علی الصبح اسلام آباد کے چند علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ راولپنڈی اور دوسرے قریبی علاقوں میں موسم ابر الود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔آج اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں اور جنوب مشرقی سندھ کے کچھ مقامات پر بھی موسلادھار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح کل ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ شدید حبس کا امکان ہے، تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل 30 جون کو شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے (فوٹو: اے ایف پی)یکم جولائی کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر علاقوں کا موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا۔دو جولائی کو اسلام آباد کے علاوہ بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق تین جولائی کو اسلام آباد، پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زیادہ تر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسرے علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور سیلاب، 27 جون سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، موسیٰ خیل میں مکانات منہدم، پانچ زخمی

پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف مہم، ملزمان کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور کو ’ڈَسٹ فری‘ بنانے کا منصوبہ کامیاب ہو سکے گا؟

بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے خلاف ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ سسٹم متعارف: پاور سمارٹ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے عسکری ونگ کے بانیوں میں سے ایک کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی