’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان


وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بل میں شامل پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو اسلام آباد میں ’اپنا میٹر اپنی ریڈینگ‘ موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے۔انہوں نے ایپ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہ ٹیم کی جانب سے اس کو پانچ زبانوں میں متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ اس کو سمجھنے اور استعمال میں آسانی ہو۔انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے ایپ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا کہ اس کو کراچی سے لے کر پشاور تک ہر گھر میں متعارف کروائیں۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ سمارٹ پاور ایپ کا استعمال کریں اس سے انہیں کافی فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے ملک میں سولر ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے چند ماہ پیشتر بجلی کی قیمتوں میں کی گئی ساڑھے سات روپے فی یونٹ کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے بہت کام کیا گیا تھا اور آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیے گئے تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے معاملے میں بھی بہت سی مشکلات درپیش ہیں جن پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بجلی چوری  کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کے مطابق ’ہر سال پانچ سو ارب روپے کی چوری ہوتی ہے۔‘شہباز شریف نے کہا کہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے وزارت بجلی دن رات کام کر رہی ہے جن کے ساتھ وہ بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور سیلاب، 27 جون سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، موسیٰ خیل میں مکانات منہدم، پانچ زخمی

پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف مہم، ملزمان کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور کو ’ڈَسٹ فری‘ بنانے کا منصوبہ کامیاب ہو سکے گا؟

بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے خلاف ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ سسٹم متعارف: پاور سمارٹ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی