چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا


چین نے پاکستان کو دیے گئے 3.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے کو رول اوور کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے وزارتِ خزانہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ  بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر کی وہ رقم رول اوور کی ہے جو گذشتہ تین سال سے پاکستان کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہے جبکہ 1.3 ارب ڈالر کے ایک اور کمرشل قرضے کو بھی دوبارہ فراہم کیا گیا ہے، جو اسلام آباد نے دو ماہ قبل واپس کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر اور کثیرالملکی مالیاتی اداروں سے 50 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے ذخائر آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف کے مطابق ہو گئے ہیں۔وزارت کے مطابق یہ قرضے خصوصاً چینی قرضے پاکستان کے کم زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کے اختتام (30 جون) تک ذخائر 14 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کی شرط رکھی تھی۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے تحت جاری اصلاحات کی بدولت مستحکم ہو گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

پاکستان میں مون سون کی ’قبل از وقت‘ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا میں بارشیں اور سیلاب، 27 جون سے اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے: پی ڈی ایم اے

’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ‘ متعارف، بجلی بل سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

کہیں بارش کہیں حبس، اگلے چار روز موسم کیسا رہے گا؟

جب سیلابی ریلے نے عطا آباد جھیل کنارے ہوٹل کا رُخ کیا: ’راستے میں موجود گاڑیاں پھنس گئیں، لوگ اندر محصور ہو گئے تھے‘

بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ، موسیٰ خیل میں مکانات منہدم، پانچ زخمی

پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف مہم، ملزمان کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور کو ’ڈَسٹ فری‘ بنانے کا منصوبہ کامیاب ہو سکے گا؟

بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے خلاف ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ سسٹم متعارف: پاور سمارٹ ایپ کیسے کام کرتی ہے؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی