انڈیا کو آبی دہشت گردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کو آبی دہشت گردی کے ذریعے یرغمال بنائے۔پیر کو انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے 52ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے خطے کے منظرنامے پر بات کی۔انہوں نے پہلگام واقعے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کے نام پر پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔انہوں نے پاکستان کو خطے کا ایک ذمہ دار ملک اور انڈیا کو غیرذمہ داری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں یہ بات واضح کی ہے کہ اگر انڈیا نے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی یا پھر اس کو روکا تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کسی صورت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کر سکتا ہے نہ معطل، پاکستان ہر دم اپنی خودمختاری اور خطے کی سالمیت کے لیے پرعزم ہے۔ان کے مطابق ’انڈیا پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔‘اسحاق ڈار نے تنازع کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی طور پر ایک تسلیم مسئلہ ہے اور اس معاملے میں انڈیا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈٰیا پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔‘اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین کا تنازع حل ہوئے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن ممکن نہیں (فوٹو: اے ایف پی)اسحاق ڈار نے اس موقع پر یوکرین روس اور اسرائیل جنگ کا ذکر بھی کیا۔انہوں نے غزہ اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے پورے مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں ہے۔انہوں نے فلسطینیوں کو ان کا حق دیے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسیطن کا مسئلہ حل نہیں ہو گا مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختونخوا میں کون کون سے سیاحتی پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں؟

‘یہ بھتہ ہے‘، گیس کے بلوں پر فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ صارفین کو کیسے متاثر کرے گا؟

’ یہ سراسر ناانصافی ہے‘، گیس صارفین کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

ایف آئی اے کی وردی میں کروڑوں کی ڈکیتی، معروف ٹک ٹاکر کیسے گرفتار ہوئی؟

مون سون شروع ہونے کے بعد سے 45 ہلاک، 68 زخمی، مزید الرٹس جاری

انڈیا کو آبی دہشت گردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کو ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے: وزیراعظم

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

’وزیرستان کی لڑکی نے مرد سے انٹرویو کیا تو طعنے ملے کہ یہ ہمارے لیے بے عزتی کی بات ہے‘

لاہور میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا کاروبار کیوں بڑھ رہا ہے؟

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ۔۔ بل پر کتنا فرق پڑے گا؟

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘

پاکستان میں ہنر سیکھ کر بیرون ملک ملازمت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی