وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے بیان کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم نے چودھری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی اور اس دوران ملکی اور عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔بیان کے مطابق ’یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔‘اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سات ستمبر 2024 کو چوہدری نثار علی خان سے ان کے گھر میں ملاقات اور ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی تھی۔چوہدری نثار علی خان 34 برس تک مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے اور اس دوران وہ وفاق میں اہم وزارتوں پر بھی فائز رہے۔انہوں نے سنہ 2018 میں مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں جب انہوں نے اپنی ہی قیادت کے خلاف پانامہ لیکس کے بعد کھل کر بولنا شروع کر دیا اور مریم نواز کو ’بچہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں لیڈر ماننے سے انکار کر دیا تھا۔مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے۔‘سنہ 2018 میں چوہدری نثار علی خان نے عام انتخابات میں راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں (این 59 اور این اے 63) اور صوبائی اسمبلی کے دور حلقوں (پی پی 10 اور پی پی 12) سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔یہ تین دہائیوں میں پہلا موقع تھا کہ چوہدری نثار کو قومی اسمبلی میں پہنچنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت انہوں نے پنجاب اسمبلی کی ایک نشست حلقہ (پی پی10) پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپنے عہدے کا حلف تین برس بعد مئی 2021 میں اٹھایا تھا۔چوہدری نثار علی خان نے سب سے پہلے 1985 کے غیرجماعتی انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے وہ سنہ 2013 تک مسلسل فتح یاب ہوتے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کو آبی دہشت گردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کو ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے: وزیراعظم

’وزیرستان کی لڑکی نے مرد سے انٹرویو کیا تو طعنے ملے کہ یہ ہمارے لیے بے عزتی کی بات ہے‘

لاہور میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا کاروبار کیوں بڑھ رہا ہے؟

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ۔۔ بل پر کتنا فرق پڑے گا؟

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘

پاکستان میں ہنر سیکھ کر بیرون ملک ملازمت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

نارمل اور ارجنٹ پاکستانی پاسپورٹ کی فیس کیا ہے؟ اہم معلومات

چین نے پاکستان کے 3.4 ارب ڈالر کمرشل قرضوں کو رول اوور کر دیا

والدین کے بغیر پشاور میں زیرِعلاج افغان بچے، سرحد کیسے پار کرتے ہیں؟

بلوچستان میں دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی