مون سون شروع ہونے کے بعد سے 45 ہلاک، 68 زخمی، مزید الرٹس جاری


مون سون شروع ہونے کے بعد سے اب تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کیے بیان کے مطابق ملک میں 26 جون کو مون سون شروع ہوا تاہم اس سے قبل بھی بعض علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔  اس وقت بھی ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ ابھی مزید کچھ روز چلے گا۔شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بہنے والے دریاؤں کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب بھی آئے۔ہلاکتوں کی یہ تازہ ترین اطلاع جاری کرنے کے ساتھ ساتھ این ڈی ایم اے نے ایک روز قبل ہی مزید الرٹس بھی جاری کیے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے اتوار کو جاری کیے ایک بیان میں تمام صوبائی اور ضلعی ایڈمنسٹریشنز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار رکھیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’مکمل منصوبہ بندی کی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقامی زبانوں میں انتباہی اعلانات کرنے کا بھی انتظام کیا جائے۔‘ پچھلے ہفتے دریائے سوات میں 12 سیاح بہہ گئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)اتھارٹی کی جانب سے عوام خصوصاً حساس علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورت حال کے حوالے سے باخبر رہیں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔بیان کے مطابق ’ندیوں، دریاؤں کے کنارے اور سیلاب زدہ سڑکوں پر غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔‘این ڈی ایم اے کا کہنا ہے اب تک مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 68 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 23 بچے، 12 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں، جبکہ پنجاب میں 13، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار افراد جان سے گئے۔زخمیوں کی سب سے زیادہ تعداد 39 پنجاب میں سامنے آئی ہے۔سندھ میں 16، خیبر پختونخوا میں 11 جبکہ بلوچستان میں دو افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سیلاب کی وجہ سے ہوئی جبکہ اس کے بعد کرنٹ لگنے، بجلی گرنے اور دوسرے عوامل کی وجہ سے ہوئیں۔پچھلے ہفتے دریائے سوات میں شدید طغیانی کی وجہ سے 12 سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر کی لاشیں تلاش کر لی گئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختونخوا میں کون کون سے سیاحتی پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں؟

‘یہ بھتہ ہے‘، گیس کے بلوں پر فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ صارفین کو کیسے متاثر کرے گا؟

’ یہ سراسر ناانصافی ہے‘، گیس صارفین کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

ایف آئی اے کی وردی میں کروڑوں کی ڈکیتی، معروف ٹک ٹاکر کیسے گرفتار ہوئی؟

مون سون شروع ہونے کے بعد سے 45 ہلاک، 68 زخمی، مزید الرٹس جاری

انڈیا کو آبی دہشت گردی سے پاکستانی عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کو ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے: وزیراعظم

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

’وزیرستان کی لڑکی نے مرد سے انٹرویو کیا تو طعنے ملے کہ یہ ہمارے لیے بے عزتی کی بات ہے‘

لاہور میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا کاروبار کیوں بڑھ رہا ہے؟

مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ابتک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ۔۔ بل پر کتنا فرق پڑے گا؟

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار کے گھر آمد، ’ماضی کی یادیں تازہ کیں‘

پاکستان میں ہنر سیکھ کر بیرون ملک ملازمت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی