انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث


انڈیا میں بعض ایسے پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بحال کی گئی ہے جن پر اپریل، مئی 2025 میں انڈیا میں زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔یہ وہ معاملہ ہے جس پر انڈین سوشل میڈیا پر کافی گرما گرم بحث جاری ہے۔ انڈین میڈیا اور متعدد صارفین نے حالیہ دنوں میں اس حوالے سے تبصرے کیے ہیں کہ بعض فنکاروں اور کرکٹرز سمیت معروف پاکستانی شخصیات اور ڈرامہ چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پابندی کیوں ہٹائی گئی ہے۔بی بی سی اردو کے فیچرز اور تجزیے براہ راست اپنے فون پر بی بی سی اُردو کے واٹس ایپ چینل پر پڑھیےاخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ چینلز جیسا کہ ’ہم ٹی وی‘، ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘، ’ہر پل جیو‘ اور بعض پاکستانی سابق کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بحال کر دیے گئے ہیں۔ دوسری طرف اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بحال کیے گئے بعض اکاؤنٹس کو تنقید کے بعد جمعرات کو ایک بار پھر انسٹاگرام اور ایکس پر بلاک کیا گیا ہے۔ بدھ کو انڈین سنیما ورکرز کی تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اعتراض کیا کہ پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انڈیا میں بحال کیوں کیے گئے ہیں؟ تنظیم کے مطابق ’یہ بہت تشویشناک اور ناقابل قبول ہے کہ ماورا حسین، یمنیٰ زیدی جیسے پاکستانی آرٹسٹ اور دیگر کئی پاکستانی چینلز ایک بار پھر سے انڈیا میں دکھائی دے رہے ہیں۔‘تنظیم نے الزام لگایا کہ ’یہ محض ڈیجیٹل موجودگی کا معاملہ نہیں بلکہ شہید ہونے والے انڈین فوجیوں کی قربانی کی براہ راست تضحیک ہے۔۔۔‘خیال رہے کہ انڈین حکومت نے اکاؤنٹس کے دوبارہ فعال ہونے سے متعلق تاحال سرکاری سطح پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اپریل کے اواخر میں انڈین حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے چلائے جانے والے کرکٹرز، آرٹسٹس اور میڈیا اداروں کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے جو ’انڈیا کے خلاف فرقہ ورانہ، جعلی اور گمراہ کن مواد پھیلاتے ہیں۔‘آفریدی کا یوٹیوب چینل بحال ہونے کے بعد ان سے منسوب جعلی پیغامپاکستان کے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی سے منسوب ایک جعلی پیغام بھی ’ایکس‘ پر گردش کر رہا ہے۔ اس پیغام میں لکھا ہے کہ ’انڈین حکومت نے میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال کر دیے ہیں۔‘اس پیغام میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ پہلگام میں حملہ اندر کی کی گئی ایک کارروائی تھی اور یہ کہ 'انڈیا کو کشمیر پاکستان کو دے دینا چاہیے۔‘تاہم شاہد آفریدی نے ایکس پر بتایا کہ ان سے منسوب کیا گیا یہ پیغام فیک ہے۔ مگر آفریدی کی اس تصحیح سے قبل یہ پیغام تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل چکا ہے اور کئی انڈین صارفین نے اس پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘’سو جا بیٹا ورنہ گبر آ جائے گا‘: پانچ سال تک سینما میں چلنے والی ’شعلے‘ جو 50 برس بعد نئے اختتام کے ساتھ ریلیز ہو گی’کانٹا لگا گرل‘: شیفالی کی اچانک موت کے بعد بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے والے طریقہ علاج پر بحث’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقفجیسے یانیکا نامی صارف نے لکھا کہ 'انڈین حکومت نے جب شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل بحال کیا تو انھوں نے انسٹاگرام پر یہ سٹوری لگائی۔ انھوں نے کہا مودی میں ہمت نہیں۔ امید ہے مودی کچھ ہمت دکھا کر ان پر دوبارہ پابندی لگائیں گے۔'بعض سکرین شاٹس بھی شیئر کیے گئے جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ چینلز جیسے ہم ٹی وی، اے آر وائے نیوز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے یوٹیوب چینلز تک انڈیا میں رسائی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔انڈین حکومت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ آیا اِن پاکستانی اکاؤنٹس کو بحال کرنے یا دوبارہ پابندی کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ کے صحافی راہل شیوشنکر نے ایکس پر حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ایسے پاکستانی یوٹیوب اکاؤنٹس بحال کیے گئے ہیں جنھوں نے ’انڈین مخالف زبان استعمال نہیں کی۔‘کانگریس نے بھی اس اس پیشرفت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایکس پر کانگریس نے کہا کہ ’پابندی خاموشی سے ہٹا دی گئی۔ کیا اب خون میں سندور نہیں رہا۔ کیا یہ حکومت سے سوال پوچھنے کا صحیح وقت ہے؟ یا ہم انتظار کریں کہ جے شاہ شعیب اختر کو گلے لگائیں؟‘دریں انثا کچھ انڈین صارفین نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی ڈراموں کی قسطیں انڈین یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ ایسی صارفین بھی ہیں جو مودی پر طنز کرتے ہوئے اسے ان کا ’ماسٹر سٹروک‘ قرار دے رہے ہیں۔کون سے پاکستانی اکاؤنٹس بحال کیے گئے؟ایک انڈین صحافی نے ہمارے ساتھ ایک فہرست شیئر کی ہے کہ کن پاکستانی اکاؤنٹس کو انڈیا میں بحال کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق جن پاکستانی شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس انڈیا میں بحال کیے گئے تھے، ان میں ماورا حسین، یمنی زیدی، احد رضا میر، دانش تیمور، دنانیر موبین، آذان سمیع، امیر گیلانی اور صبا قمر شامل ہیں۔ جبکہ ہم ٹی وی، ہر پر جیو، اے آر وائے ڈیجیٹل، آرزو کاظمی اور عاصمہ شیرازی کے یوٹیوب چینلز پر سے پابندی ہٹائی گئی ہے۔مگر دلی میں بی بی سی کے نامہ نگار نیاز فاروقی کے مطابق بظاہر یہ بحالی عارضی تھی کیونکہ اب ان میں سے کئی اکاؤنٹس انسٹاگرام پر دوبارہ بلاک کر دیے گئے۔ جبکہ انڈیا میں یوٹیوب پر بعض پاکستانی ڈرامے اب دیکھے جا سکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ صحافی عاصمہ شیرازی کا یوٹیوب چینل تو نہیں کھل پا رہا مگر ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کُھل رہا ہے۔ خیال رہے کہ صحافی عاصمہ شیرازی نے 28 اپریل کو بتایا تھا کہ انڈیا میں ان کا یوٹیوب اکاؤنٹ ’قومی سلامتی اور امن و امان‘ کے تناظر میں بلاک کیا گیا تھا۔’کانٹا لگا گرل‘: شیفالی کی اچانک موت کے بعد بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے والے طریقہ علاج پر بحث’سو جا بیٹا ورنہ گبر آ جائے گا‘: پانچ سال تک سینما میں چلنے والی ’شعلے‘ جو 50 برس بعد نئے اختتام کے ساتھ ریلیز ہو گی’جب فلم سائن کی تب سب ٹھیک تھا‘: دلجیت کا ’سردار جی تھری‘ میں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر موقفعامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘’جسم فروش کی طرح محسوس کروایا گیا‘: مس انگلینڈ انڈیا میں جاری عالمی مقابلۂ حسن بیچ و بیچ چھوڑ کر چلی گئیں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جاپان میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے اور ’سمندر سے آنے والی عجیب آواز‘ نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دیں

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بیوی اور بیٹی کو کتنا خرچہ دینا ہوگا؟ عدالت نے حکم سنا دیا

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرنے والے ’الہامی اشارے‘ کیا ہیں؟

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور وہ ’الہامی اشارے‘ جو بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرتے ہیں؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

پیروکاروں کے ’نجی لمحات کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اُن سے نازیبا حرکات‘ کروانے والا خودساختہ مذہبی پیشوا گرفتار

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ آج کتنا اضافہ ہوا؟ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 8-9- اور 10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری

کیا حالیہ تنازع کے دوران ایران نے واقعی جدید ترین اسرائیلی ایف-35 طیاروں کو مار گرایا تھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی