جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی


ماہرِ موسمیات انجم نذیر نے جولائی میں کراچی کے باسیوں کو بارش کی نوید سنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 9 سے 11 جولائی کے درمیان ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ ماہِ جولائی کے وسط سے 2 سے 3 مزید بارشوں کے سلسلے بھی متوقع ہیں۔ اس دوران سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم تیز یا شدید بارش کے امکانات فی الحال کم ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے وضاحت کی کہ اس وقت مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں، جن میں شمالی پنجاب اور شمال مشرقی خطے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چراٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ یعنی غیر معمولی شدت کی بارش جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ موسم کا مجموعی رجحان ابھی نسبتاً معتدل ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے اور محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے بروقت تیار رہا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

جاپان میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے اور ’سمندر سے آنے والی عجیب آواز‘ نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دیں

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بیوی اور بیٹی کو کتنا خرچہ دینا ہوگا؟ عدالت نے حکم سنا دیا

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرنے والے ’الہامی اشارے‘ کیا ہیں؟

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور وہ ’الہامی اشارے‘ جو بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرتے ہیں؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

پیروکاروں کے ’نجی لمحات کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اُن سے نازیبا حرکات‘ کروانے والا خودساختہ مذہبی پیشوا گرفتار

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ آج کتنا اضافہ ہوا؟ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 8-9- اور 10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری

کیا حالیہ تنازع کے دوران ایران نے واقعی جدید ترین اسرائیلی ایف-35 طیاروں کو مار گرایا تھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی