بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا


BBCنوٹ: اس تحریر کے کچھ حصے قارئین کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتے ہیںمعروف امریکی ریپر اور میوزک پروڈیوسر شان جان کومبز عرف ’ڈڈی‘ پس منظر میں چلتی موسیقی کے دوران ایک وائس نوٹ میں اپنے پرسنل اسسٹنٹ سے کہتے ہیں کہ ’کیا آپ اوپر آ کر چیزیں ٹھیک کر سکتے ہیں؟ یہ منظر پرتعیش نہیں لگ رہا۔‘کچھ گھنٹے قبل یہاں ’وائلڈ کِنگ نائٹ‘ نامی پارٹی چل رہی تھی جس میں نشے میں دھت کئی لوگ سیکس کرتے ہیں۔ اب عملے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ آ کر صفائی کریں۔سٹاف چیف نے ایک دوسری تقریب کے بعد پیغام بھیجا تھا کہ ’پی ڈی نے کہا کہ ہوٹل میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی ضرورت ہے۔‘’انھیں (کرسی اور صوفے کے لیے) داغ مٹانے والا پاؤڈر اور کوڑے کے سیاہ بیگز لا کر دیں۔اور بیکنگ سوڈا بھی، انھوں نے مانگا ہے۔‘بی بی سی نے کومبز کے سابق گھریلو ملازمین کے پیغامات اور ریکارڈنگز دیکھی ہیں۔ عملے نے عدالت کو بتایا کہ ارب پتی کومبز کے پاس کام کرنا کیسا تھا، جن کے پاس امریکہ میں کئی رہائش گاہیں ہیں اور وہ پارٹیوں کے لیے کرایے پر یاٹ بھی حاصل کرتے تھے۔انھیں کومبز کے ساتھ پانچ سے 10 سال گزارنے کا تجربہ تھا۔ یہ وہی عرصہ ہے جس سے متعلق نیو یارک میں کومبز کے خلاف کریمینل ٹرائل ہوا۔بدھ کو مقدمے کے اختتام پر 55 سالہ کومبز کے خلاف تمام سنگین الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ ان پر جعلسازی کے علاوہ سابق پارٹنر کسانڈرا ونچورا اور ’جین‘ نامی خاتون سے متعلق سیکس ٹریفکنگ کے الزامات تھے۔تمام جیوری کے مطابق ان پر دونوں خواتین کو سیکس ورک کے لیے ٹرانسپورٹ کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ انھیں سزا سنانے کی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔ہمیں ایک ایسے باس کی شخصیت بتائی گئی جو ’خوفناک‘ اور غیر متوقع ہے اور اپنے عملے کی ’وفاداری کا امتحان‘ لیتا ہے اور جس کی مانگیں بڑھتے بڑھتے انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔عملے نے بتایا کہ دنیا بھر میں کئی مقامات پر وہ کئی دنوں تک پارٹی کرتے۔ امریکی ریپر نے عملے سے کہا ہوتا تھا کہ تیاری کے دوران بیگ میں ’بیبی آئل، لوبریکنٹ اور سرخ لائٹ‘ رکھیں۔ کومبز جہاں بھی جاتے اپنے ساتھ اول درجے کی منشیات لے کر جاتے تھے۔BBCکومبز کی چیف آف سٹاف کرسٹینا کھورم اور ’وائلڈ کنگ نائٹس‘’وائلڈ کِنگ نائٹس‘میامی میں ان کی رہائش گاہ ساحل کے سامنے واقع تھی جس کی مالیت چار کروڑ آٹھ لاکھ امریکی ڈالر تھی۔ ہمیں بتایا گیا کہ کومبز اپنے قریبی حلقے کی کڑی نگرانی کرتے تھے۔2020 میں ایک روز ملازمین کے واٹس ایپ گروپ پر کومبز نے دھمکی دی کہ ’میں آپ کے ساتھ شفاف نہیں ہوں گا۔ ایسی تاریک جگہیں ہیں جہاں آپ نہیں جانا چاہیں گے۔ جہاں ہیں وہیں رہیں۔‘عملے کا کہنا ہے کہ وہ غصیلے، مانگیں کرنے والے اور اچانک پھٹ پڑنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے ان کی غیر متوقع عادات کی وجہ روزمرہ منشیات سے لدی پارٹیوں کو قرار دیا۔عملے کی جانب سے ان کے گھر کام چھوڑنے کی شرح زیادہ تھی۔ ایک مینیجر نے بتایا کہ کومبز نے دو سال کے دوران اپنی رہائش گاہوں کے لیے 20 سے زیادہ ہاؤس مینیجرز رکھے تھے۔40 سالہ فِل پائنز 2019 سے 2021 کے دوران کومبز کے لیے بطور سینیئر ایگزیکٹو اسسٹنٹ کام کرتے تھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جب انھوں نے نوکری شروع کی تو کومبز نے انھیں کچھ نہیں بتایا۔ ’یہ شروعات تھی۔ 30 روز تک وہ میرے سے کچھ نہ بولے۔‘حالیہ اسسٹنٹ ایتھن (فرضی نام) یاد کرتے ہیں کہ ’وہ ایک بہت بیمار آدمی ہیں جن کے کئی رویے ہیں۔ کبھی کبھار جارحانہ اور کبھی بہت نرم۔‘Reutersہم نے ایتھن کا فرضی نام اس لیے استعمال کیا کیونکہ عملے کے کئی لوگوں کی طرح وہ اب بھی اسی شعبے میں کام کرتے ہیں جہاں امیروں کے گھروں میں کام کیا جاتا ہے۔ انھیں ڈر ہے کہ کومبز کے خلاف بولنے پر انھیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایتھن نے اپنے ماتھے کا نشان دکھایا اور کہا کہ کومبز نے غصے میں دیوار پر گلاس پھینکا تھا جس کے ٹکڑے ان کے چہرے پر لگے تھے۔فِل پائنز اور ایتھن اس مختصر گروہ کا حصہ تھے جن پر کومبز کو اعتماد تھا۔ وہ عملے کے ساتھ کھیل کھیلتے تھے۔ایتھن یاد کرتے ہیں کہ کومبز نے ان کی وفاداری کا امتحان لیا۔ انھوں نے اپنی ایک انگوٹھی اتار کر بحرِ اوقیانوس میں پھینک دی۔ پھر ایتھن سے کہا کہ وہ پانی میں جا کر انگوٹھی لائیں۔ وہ روایتی تقریب میں تھے جب ایتھن نے اپنے باس کی طرح سوٹ پہنا ہوا تھا مگر اس کے باوجود وہ پانی میں کود گئے۔ایک دوسرے موقع پر پائنز کے مطابق کومبز نے انھیں رات گئے اپنی رہائش گاہ پر بلایا تاکہ انھیں بیڈ کے نیچے موجود ریموٹ پکڑا سکیں۔ کومبز خود اس وقت ایک خاتون مہمان کے ساتھ بیڈ پر تھے۔’سٹوڈیو میں سیکس‘ اور ’ہٹ مین جیسی دھمکیاں‘: ہپ ہاپ میوزک کے بادشاہ کی سلطنت کیسے بکھری؟’منشیات، رقص، موسیقی اور سیکس‘: انڈیا کی ریو پارٹیوں میں کیا کچھ ہوتا ہے؟مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟https://www.bbc.com/urdu/articles/cy83r82grdpoکومبز نے اس موقع پر اپنی مہمان سے کہا ’دیکھا؟ وہ وفادار ہے اور وہ اب گھر واپس جا سکتا ہے۔‘ پائنز کے بقول انھیں اپنا آپ جانور محسوس ہوتا تھا۔ریپر کی چیف آف سٹاف کرسٹینا کھورم کے مطابق وائلڈ کنگ نائٹس میں کومبز کا اصل تاریک چہرہ دکھتا تھا۔ پائنز کا کہنا ہے کہ ’مجھے کہا جاتا کہ ان کے لیے اشیا کی فہرست لائی جائے۔ میں سوچتا تھا کہ یہ سب مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا گیا؟‘بی بی سی نے ایک پیغام دیکھا جس میں کھورم نے انھیں بتایا کہ دو گھنٹے میں وائلڈ کنگ نائٹ کے لیے ایک بیگ تیار کرنا ہے۔ اشیا کی فہرست میں بیبی آئل کی سات بوتلیں، ایسٹرو گلائیڈ لوبریکنٹ کی سات بوتلیں اور آئسڈ ونیلا لاٹے شامل تھے۔BBCبیبی آئل، منشیات اور دیگر سامانکومبز کے مقدمے کے دوران پراسیکیوشن نے ان اشیا کے شواہد بھی پیش کیے۔ لاس اینجلس میں کومبز کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات کے علاوہ بیبی آئل کی ایک ہزار سے زیادہ بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔تین ماہ کام کرنے کے بعد پائنز کو بار بار یہی کام ملنے پر تشویش ہونے لگی۔ ’یہ روزانہ، دن میں دو بار، ہر دن اور ہر ہفتے ہونے لگا۔‘پائنز کا کہنا تھا کہ نوجوان خواتین مسلسل کومبز کے گھروں پر آتی تھیں، بظاہر سیکس کے لیے۔ ایتھن کا کہنا تھا کہ پارٹی پر نوجوان مردوں کو بھی بلایا جاتا تھا۔پائنز کے مطابق ان میں سے بعض نوجوان ان کے بیٹوں کے دوست لگتے تھے جبکہ بعد میں کچھ خواتین کومبز کے ساتھ ہوتی تھیں۔پائنز کا کہنا ہے کہ کچھ 20 سالہ مہمان ’بہت کم عمر تھے‘ جن پر ان کے 50 سالہ باس ’اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے تھے۔‘پائنز کہتے ہیں کہ ’میں اکثر ایسی کچھ خواتین کو دیکھتا تھا جو پریشان ہیں یا کم از کم ایسا لگتا تھا کہ وہ وائلڈ نائٹ میں شریک ہوئی ہیں۔‘وہ کہتے ہیں کہ اگلے روز ایک خاتون آئی وی ڈرپ کے ساتھ دورہ کرتی تھی۔ وہ ایسے مہمانوں کی مدد کرتی تھی جنھوں نے بغیر کھانا کھائے لگاتار 24 گھنٹوں تک ’پارٹی‘ کی ہوتی تھی۔پائنز یاد کرتے ہیں کہ ایک بار ایک مہمان نے انھیں پریشانی میں بتایا تھا کہ ’میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا۔‘پائنز کو کہا گیا تھا کہ اس مہمان کو گاڑی پر کومبز کی میامی کی رہائش گاہ سے لے جائیں۔ ’وہ کانپ رہی تھیں، جیسے منشیات کے بعد ہوتا ہے۔‘ان راتوں میں منشیات کے بے دریغ استعمال کا کومبز کے خلاف مقمے میں کئی بار ذکر ہوا۔ ان کی سابقہ پارٹنر کسانڈرا ونچورا نے گواہی دی کہ انھیں مار پیٹ اور بلیک میل کے ذریعے مرد سیکس ورکرز کے ساتھ زبردستی سیکس کروایا جاتا تھا جبکہ کومبز اس سب کی ویڈیو بناتے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ واقعات کبھی کبھار کئی دنوں تک جاری رہتے تھے۔ انھیں منشیات کا بھاری استعمال کر کے جاگے رہنا پڑتا تھا۔ایک اور خاتون جو 2021 سے گذشتہ ستمبر کومبز کی گرفتاری تک ان کے ساتھ تھیں، نے شواہد دیے کہ وہ دباؤ میں رہتی تھیں کیونکہ کومبز ان کا کرایہ ادا کرتے تھے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان پارٹیز سے وہ متنفر محسوس کرتی تھیں اور جسمانی تکلیف محسوس کرتی تھیں۔مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے دفاع میں کومبز کے وکیل نے ان کے گھریلو تشدد کا اعتراف کیا لیکن دلیل دی کہ تمام سیکس اتفاق رائے سے کیا گیا اور یہ کہ کومبز کا ’سونگرز لائف سٹائل‘ (آپس میں پارٹنرز بدلنے والا) تھا۔بی بی سی کا خیال ہے کہ عملے کے کم از کم ایک رکن کو وائلڈ کنگ نائٹس میں شرکت کے لیے آن لائن سیکس ورکرز تلاش کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس کے بعد سیکس ورکرز کے سکرین شاٹس کومبز کو منظوری کے لیے بھیجے گئے۔پائنز کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ان واقعات میں کیا ہوا لیکن ان سے اس کے بعد کے حالات سے نمٹنے کے لیے کہا گیا۔وہ کہتے ہیں کہ یہ ’ملبہ‘ تھا۔ ’تمام فرش پر تیل۔ ہر جگہ چرس کے سگریٹ۔۔۔ میں نے دستانے اور ماسک پہن لیے تھے۔‘’وہ (کومبز) اٹھتے، اپنی ہوڈی پہنتے اور دروازے سے باہر نکل جاتے۔‘ پائنز اور دیگر عملے کو کمرے کی صفائی کے لیے چھوڑ دیا جاتا۔BBCپائنز کا کہنا ہے کہ کومبز ان کی وفاداری کا امتحان لیتے تھےایک موقع پر پائنز نے دیکھا کہ گھر میں جھگڑے کے دوران کومبز نے ایک خاتون مہمان کو دھکا دیا اور لات ماری۔کومبز نے اس پر نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ ’مجھے میری ہوڈی دو۔‘ پائنز کو یاد ہے کہ اس پر خاتون مہمان نے ’ہوڈی اتاری، وہ ٹاپ لیس تھیں۔ کوئی برا نہیں، کچھ نہیں۔ کوئی ٹی شرٹ نہیں۔ اس لیے میں نے اپنی جیکٹ اتار کر انھیں اس میں لپیٹ دیا۔‘پائنز کا کہنا ہے کہ مہمان روتے ہوئے اوبر میں چلی گئیں لیکن ایک ہفتے کے اندر وہ کومبز کے ساتھ دوبارہ گھر پہنچ گئیں۔’وہ اس کے تھوڑی دیر بعد واپس آئیں۔ رات کا کھانا، تحائف اور وہ مان گئیں۔‘جب پائنز نے اپنے سپروائزر کھورم کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تو انھوں نے کہا ’اس کے بارے میں دوبارہ کبھی مت بولنا۔‘کرسٹینا کھورم نے بی بی سی کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا لیکن اس سے قبل وہ کسی غلط کام سے انکار کر چکی ہیں۔عملے کو ان پارٹیز کے بعد ثبوت مٹانے ہوتے تھے۔ جیسے چادروں سے جسمانی داغ ہٹانا اور منشیات کو ٹھکانے لگانا۔ پائنز کہتے ہیں کہ باس کے فون اور لیپ ٹاپ سے سیکس اور منشیات سے متعلق ریکارڈ صاف کر دیا جاتا تھا۔ایتھن کے مطابق ’وہ چیزیں جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں، ہمیشہ یاد رہیں گی۔‘ ان کا دعویٰ ہے کہ سیکس کے دوران کومبز ان سے پانی یا ویاگرا جیسی گولیاں منگواتے تھے۔پائنز نے کومبز کے خلاف اپنا دیوانی مقدمہ دائر کیا ہے۔ بی بی سی نے پائنز کے الزامات کے حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے کومبز کے وکلا سے رابطہ کیا اور انھوں نے جواب میں یہ بیان دیا کہ ’چاہے کتنے ہی مقدمے دائر کیے جائیں، اس سے یہ حقیقت نہیں بدلے گی کہ مسٹر کومبز نے کبھی کسی کے ساتھ جنسی استحصال یا سمگلنگ نہیں کی۔‘نومبر 2020 میں ایک خوفناک واقعے کے بارے میں پائنز یاد کرتے ہیں کہ کومبز اور ان کے مہمان ’دھوپ میں جشن مناتے، (نشہ آور) مشروم کھاتے، سگریٹ نوشی کرتے، سارا دن شراب پیتے رہے تھے۔‘پارٹی کے دوران پائنز کا کہنا ہے کہ کومبز نے انھیں ’وفاداری ثابت کرنے‘ کا کہا۔ انھوں نے پائنز کو ایک کنڈوم دیا اور ایک خاتون مہمان کی طرف دھکیل دیا جو قریبی صوفے پر لیٹی ہوئی تھیں۔پائنز کہتے ہیں کہ ’میرا جسم اکڑ گیا، جو کچھ ہو رہا تھا، اس سے میں چونک گیا تھا۔ مجھے سردی لگ رہی تھی لیکن میں نے بہت دباؤ بھی محسوس کیا۔‘پائنز کا کہنا ہے کہ ’خاتون نے رضامندی ظاہر کی اور جب تک کومبز گھر کے دوسرے حصے میں جانا شروع نہیں ہوئے تب تک انھوں نے سیکس کیا۔ یہ طاقت کا استعمال اور دباؤ تھا۔‘انھوں نے کہا کہ ’میں اس میں سے کچھ نہیں چاہتا تھا۔ جب وہ گئے تو میں نے اپنی پینٹ کھینچی اور جلدی سے وہاں سے نکل گیا۔‘BBCعملے کا کہنا ہے کہ ایک گوچی بیگ کو منشیات اور بیبی آئل کے لیے رکھا گیا تھاگوچی بیگعملے کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دوروں کے دوران منشیات بھی ساتھ لے جائی جاتی تھی جسے چھ کروڑ ڈالر مالیت کے پرائیویٹ جیٹ پر چھپا کر رکھا جاتا تھا۔پائنز کو ہدایت ملی ہوئی تھی کہ ’اگر یہ دن کا دورہ بھی ہوگا تو چار گھنٹے یاٹ پر گزریں گے، اس لیے بس چیزیں رکھ لو کیونکہ وہ انھیں شاید استعمال کریں۔‘ان کا دعویٰ ہے کہ گوچی بیگ میں مشروم، کیٹامائن، ایکسٹیسی، بیبی آئل، لوبریکنٹ اور سرخ لائٹ لے جائی جاتی تھی۔کومبز کے وکلا نے مقدمے کی سماعت کے دوران اعتراف کیا کہ وہ منشیات خریدتے تھے لیکن کہا کہ وہ صرف ذاتی استعمال کے لیے تھیں۔پائنز نے 2021 کے موسم گرما میں وینس میں ایک اعصاب شکن واقعہ سنایا جن میں ان کے بقول اطالوی حکام نے کومبز کے عملے سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انھیں خدشہ تھا کہ اگر انھیں سامان میں چھپائی گئی منشیات مل جاتیں تو انھیں اپنے باس کے لیے بلی کا بکرا بننا پڑتا۔مارچ 2024 میں ایک سابق پرسنل اسسٹنٹ برینڈن پال کو میامی کے ہوائی اڈے پر کومبز کے ساتھ منشیات رکھنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی دن پولیس نے ریپر کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا۔ بعد میں پولس کی جانب سے پری ٹرائل ڈائیورژن پروگرام مکمل کرنے کے بعد الزامات کو خارج کر دیا گیا۔کومبز کے مقدمے کی سماعت کے دوران 26 سالہ پال نے گواہی دی کہ انھیں اپنے باس کے کمرے میں ’جھاڑو‘ کے بعد کوکین ملی تھی اور جب وہ بہاماس میں چھٹیاں گزارنے کی تیاری کر رہے تھے تو وہ اپنے بیگ میں بھول گئے تھے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ کومبز کی ’وفاداری‘ کے لیے یہ سب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نہیں بتایا گیا تھا۔Getty Imagesسابقہ پارٹنر ونچورا (دائیں) نے کومبز کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھادسمبر 2021 تک پائنز کے لیے بہت ہو گیا تھا۔ ’پیسہ بھی اس قابل نہیں تھا۔۔۔ ان کے ساتھ تجربات کی وجہ سے۔ اب مزید برداشت کرنا مشکل تھا۔‘جب ان سے پوچھا گیا کہ عملے نے جلد کیوں بات نہیں کی تو پائنز ہچکچاتے نہیں۔ وہ کہتے ہیں سب کومبز سے ڈرتے تھے۔’وہ ایک بہت خوفناک شخص ہے۔ چاہے آپ اس کے ملازم، کنٹریکٹر، گرل فرینڈ یا مہمان ہوں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘ایتھن کا کہنا ہے کہ وہ مانتے تھے کہ کومبز کے سامنے ایسے افراد تھے جو انھیں بچا سکتے تھے لیکن ان کے سابق باس کی گرفتاری کے بعد یہ نظریہ بدل گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ عملہ کچھ بھی روکنے کے قابل نہیں تھا۔ ’ظاہر ہے کہ ایک مشہور شخصیت کے طور پر وہ بہت احسانات حاصل کر سکتے تھے لیکن وہ قانون سے بچ نہیں سکتے تھے۔‘پائنز کا کہنا ہے کہ ان سے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایجنٹس نے گذشتہ موسم گرما کے دوران تحقیقات کے دوران رابطہ کیا۔ بعد میں کومبز کے مقدمے سے پہلے ثبوت دینے کے لیے قانونی طور پر طلب کیا گیا تھا۔ دیگر سابق معاونین، جنھوں نے 2014 اور حال ہی میں 2024 میں کومبز کے لیے کام کیا، سب نے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں گواہیاں دیں۔انھوں نے کومبز کے خلاف بولنے پر کیسی وینٹورا کو سراہا۔ وینٹورا کا دیوانی مقدمہ، نومبر 2023 میں دائر کیا گیا۔ الزام تھا کہ کومبز نے انھیں تشدد اور جنسی استحصال کے چکر میں پھنسایا۔مقدمہ دائر کرنے کے ایک دن بعد ان کا دو کروڑ ڈالر میں تضفیہ ہو گیا لیکن پے در پے درجنوں مزید کیسز دائر ہوئے۔ اب کومبز کے خلاف 60 سے زیادہ دیوانی مقدمات ہیں جنھیں حل کرنا باقی ہے۔’اس نے مجھ جیسے لوگوں کے لیے آگے آنے کا دروازہ کھولا اور دوسرے لوگوں کے لیے جو اسی طرح کی چیزوں سے گزر رہے ہیں، جو خاموشی محسوس کرتے ہیں، جو ایک دیو کے خلاف لڑتے ہوئے بے اختیار محسوس کرتے ہیں۔‘’سٹوڈیو میں سیکس‘ اور ’ہٹ مین جیسی دھمکیاں‘: ہپ ہاپ میوزک کے بادشاہ کی سلطنت کیسے بکھری؟’دن کے 12، 12 جوائنٹ پیتا تھا‘: ہنی سنگھ کا شراب اور چرس کا نشہ چھوڑ کر دوبارہ عروج حاصل کرنے کا سفر’منشیات، رقص، موسیقی اور سیکس‘: انڈیا کی ریو پارٹیوں میں کیا کچھ ہوتا ہے؟سیکس میں لذت بڑھانے کی غرض سے منشیات کا استعمال: ’پہلے پہل تو خوشگوار آزادی کا احساس ہوا، مگر پھر میں زندہ لاش بن گیا‘مردوں کو سیکس سے متعلق خواب کیوں آتے ہیں اور کیا نیند کے دوران احتلام ہونا مردانہ بانجھ پن کی علامت ہو سکتا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

جاپان میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے اور ’سمندر سے آنے والی عجیب آواز‘ نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دیں

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بیوی اور بیٹی کو کتنا خرچہ دینا ہوگا؟ عدالت نے حکم سنا دیا

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرنے والے ’الہامی اشارے‘ کیا ہیں؟

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور وہ ’الہامی اشارے‘ جو بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرتے ہیں؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

پیروکاروں کے ’نجی لمحات کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اُن سے نازیبا حرکات‘ کروانے والا خودساختہ مذہبی پیشوا گرفتار

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ آج کتنا اضافہ ہوا؟ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی