کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 8-9- اور 10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری


کراچی میں 8،9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا ہوں گے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پراختتام پذیرہوں گے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندرسے ٹاورتک بند رہیگا۔ ناظم آباد سے آنے والے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ گارڈن براستہ منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی سے دائیں جانب لسبیلہ چوک اور بائیں جانب سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)جا سکیں گے،حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ایسٹ کے متبادل راستےشاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ساوتھ کے متبادل راستوں میں شہری گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ متبادل راستہ برائے ہیوی ٹریفک: تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔ ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی ونڈ اسکرین پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ راستہ برائے شرکا ء جلوس ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش . لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش . سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش راستہ برائے سبیل یا نیا ز والی گاڑی وہ تمام گاڑیاں جوسبیل یا نیاز یا تبرک تقسیم کرنے کے لئے جلوس میں شامل ہوں گی۔ ان گاڑیوں کا جلوس میں انٹری پوائنٹ (داخلے کا مقام) صرف ٹاور/ میمن مسجد ہوگا۔ واضح رہے کہ کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پرگاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

جاپان میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے اور ’سمندر سے آنے والی عجیب آواز‘ نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دیں

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بیوی اور بیٹی کو کتنا خرچہ دینا ہوگا؟ عدالت نے حکم سنا دیا

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرنے والے ’الہامی اشارے‘ کیا ہیں؟

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور وہ ’الہامی اشارے‘ جو بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرتے ہیں؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

پیروکاروں کے ’نجی لمحات کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اُن سے نازیبا حرکات‘ کروانے والا خودساختہ مذہبی پیشوا گرفتار

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ آج کتنا اضافہ ہوا؟ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی