محرم الحرام کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل


سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے میٹنگز کی ہیں اور امن وامان کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دیے ہیں، علمائے کرام سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے 35114 پولیس اہلکار اور 14000 سے زائد سکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سندھ بھر میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے 35,116 اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں 8 تا 10محرم الحرام 49,662 اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ دریں اثناء وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے 7، 8، 9 اور یوم عاشور کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے ایک بیان میں کہا کہ محرم سکیورٹی کے حوالے سے علمائے کرام و اکابرین کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ محرم سکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر نافذالعمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز محرم سکیورٹی اہداف و ترجیحات پر بذات خود فوکس رکھیں۔ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو اس طرح ترتیب دیں کہ تمام مرکزی مساجد امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی کڑی نگرانی کی جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

جاپان میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے اور ’سمندر سے آنے والی عجیب آواز‘ نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دیں

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

جولائی میں 2 سے 3 اسپیل کا امکان۔۔ کراچی میں کتنی بارش ہوسکتی ہے؟ میٹرولوجسٹ کی پیش گوئی

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

محمد شامی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بیوی اور بیٹی کو کتنا خرچہ دینا ہوگا؟ عدالت نے حکم سنا دیا

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرنے والے ’الہامی اشارے‘ کیا ہیں؟

’ایک ہی روح کا ہر بار نئے جسم میں حلول‘: دلائی لامہ کون ہیں اور وہ ’الہامی اشارے‘ جو بدھ مت کے نئے روحانی پیشوا کا تعین کرتے ہیں؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران میں ’افغان مخالف‘ رویے میں اضافہ: ہزاروں افغان شہریوں کی ایران بدری

پیروکاروں کے ’نجی لمحات کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے اُن سے نازیبا حرکات‘ کروانے والا خودساختہ مذہبی پیشوا گرفتار

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

سونا ایک بار پھر مہنگا۔۔ آج کتنا اضافہ ہوا؟ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

ٹرین کے کرایوں میں 15 روز میں دوسری بار اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی