بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کی طرف سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں آٹھ ارب ڈالر سے زائد ہیں۔بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  نے گذشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ ’مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے، ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند اضافہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔‘شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔سٹیٹ بینک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم گذشتہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں تقریباً 8 ارب ڈالر زیادہ ہے، جو 26.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ ترسیلات زر میں یہ غیرمعمولی اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان شدید معاشی دباؤ اور زرمبادلہ کی قلت جیسے مسائل سے نبردآزما رہا۔ سعودی عرب اور یو اے ای سرِفہرستترسیلات کے سب سے بڑے ذرائع میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، اور یورپ کے مختلف ممالک شامل ہیں۔ صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلات کا حصہ مجموعی حجم کا 50 فیصد سے زائد رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں مسلح افراد کا بینک کی گاڑیوں پر حملہ، 22 کروڑ روپے لُوٹ کر فرار

بلوچستان میں مسلح افراد کا بینک کی گاڑیوں پر حملہ، 22 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

خیبر پختونخوا حکومت کا اسلام آباد کے پار نئے ’مہمان خانے‘ کا منصوبہ تنقید کی زد میں کیوں؟

سیلاب متاثرین کے خالی گھروں میں لوٹ مار، قیمتی سامان غائب

گجرات میں گورننس پر وزیر اعلٰی مریم نواز کا شکوہ، مگر کس سے؟

سیلاب نے چھتیں چھین لیں تو رشتہ داروں نے زمینیں دیں

بھارت کھیل کو سیاست اور تعصب کا شکار بنا رہا ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

سینٹرل جیل کراچی کے ہنر مند قیدیوں کی بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

بلوچستان کی 12 جیلوں میں 4,500 قیدیوں اور اہلکاروں کی اسکریننگ شروع

خیبر پختونخوا: بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، الرٹ جاری

بلوچستان: دو مغوی اسسٹنٹ کمشنرز تاحال بازیاب نہ ہو سکے، اغواکاروں کے مطالبات کیا ہیں؟

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برقرار اور ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

’خود کو بچانے کے لیے پیسے اور دو جانور دینا پڑے‘: پرائیویٹ کشتی مالکان پر زیادہ معاوضے کا الزام اور کشتیوں کی ریگولیشن کا معاملہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی