جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل


انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ ’جدید جنگیں پرانے ہتھیاروں سے جیتی نہیں جا سکتیں۔‘ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈین جنرل نے فوج کے لیے جدید ہتھیاروں کے حصول اور اُن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’آج کی جنگیں آنے والے کل کے ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہیں‘ نہ کہ متروک شدہ اسلحے کے ذریعے۔نئی دہلی میں ڈرونز ٹیکنالوجی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے جنگوں میں جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کامیابی کی ضمانت قرار دیا۔جنرل انیل چوہان نے کہا کہ سٹریٹجک نوعیت کے مشنز میں غیرملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کو کم کرنا چاہیے۔ ’ہم آج کی جنگیں پرانے دور کے ہتھیاروں سے نہیں جیت سکتے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’درآمد شدہ ٹیکنالوجی پر انحصار ہماری تیاریوں کو کمزور کرتا ہے۔‘مئی میں انڈیا کے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کے پار سے غیرمسلح ڈرونز اور ہتھیار استعمال کیے، اُن میں سے زیادہ تر کو متحرک اور ساکت ذرائع سے بے اثر کیا گیا تھا۔‘جنرل چوہان نے مزید کہا کہ ’اُن ڈرونز میں سے کسی نے بھی انڈیا کے فوجی یا سویلین انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔‘جدید تنازعات میں ڈرون کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ ’حالیہ تنازعات نے بتا دیا کہ ڈرون کس طرح غیرمتناسب طریقے سے حکمت عملی کے توازن کو بدل سکتے ہیں۔ ان کا استعمال صرف ایک امکان نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کا ہم پہلے ہی سامنا کر رہے ہیں۔‘جنرل انیل چوہان نے ابھرتے ہوئے فضائی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے متحرک اور ساکن دونوں ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ اہم ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کو مقامی طور پر بنایا جانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

برطانیہ میں 200 برس قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو چار سال قید کی سزا

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازانہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی