چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا


چین کی ایک یونیورسٹی نے  غیرملکی شخص کے ساتھ ’نامناسب‘ تعلقات قائم کرکے  ’قومی وقار کو نقصان پہنچانے‘ کے الزام میں اپنی ایک طالبہ کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے ٹک ٹاک کے چینی ورژن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یونیورسٹی کے اس اقدام پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ کیا یونیورسٹی کو اس طالبہ کی ذاتی زندگی کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے اور کیا اس خاتون کی ذاتی زندگی کو قومی وقار سے جوڑنا درست ہے؟گذشتہ ہفتے ملک کے شمال مشرق میں ڈیلین پولی ٹیکنک یونیورسٹی نے اعلان کیا تھا کہ طالبہ کو 60 دنوں میں ’نکال دیا جائے گا‘ کیونکہ انہوں نے غیر ملکیوں کے ساتھ غیر مناسب روابط رکھنے کے خلاف یونیورسٹی کے اُصول کی خلاف ورزی کر کے’قومی وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔‘یونیورسٹی نے طالبہ کا نام بھی جاری کیا تھا تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس رازداری کے اُصول کو مڈنظر رکھتے ہوئے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کر رہا۔بیان میں طالبہ کا نام لیتے ہوئے کہا گیا کہ ’16 دسمبر 2024 کو آپ کے غلط برتاؤ نے ایک بھیانک منفی اثر ڈالا۔‘ یونیورسٹی نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ ’غلط برتاؤ‘ کیا تھا۔یونیورسٹی کے اس اقدام نے چین میں ایک بار پھر صنفی تعصب کے حوالے سے بحث کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ طالبہ کو یوکرینی گیمر ڈینیلو ٹیسلینکو کی پوسٹ کردہ ویڈیوز سے جوڑا ہے جس میں وہ ہوٹل کے کمرے میں ایک ایشیائی خاتون کے ساتھ رومانوی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔اے پی آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ آیا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہی ہیں جنہیں یونیورسٹی نے بےدخل کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے طالبہ کو نکالنے کے فیصلے کو ’طالبان سٹائل‘کی علامت قرار دیا جس کے تحت کوئی خاص قوم یا گروہ عورت کے جسم پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔دیگر نے اس فیصلے کو ’مسوجنی‘ یعنی عورت دشمنی قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا کہ اگر کوئی چینی مرد کسی غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی تعلق رکھتا ہے تو اسے ’قوم کے لیے فخر‘ سمجھا جائے گا۔شنگھائی میں ایک سرکاری اخبار دی پیپر نے لکھا کہ طالبہ کا پورا نام شائع کرنا نہ صرف نامناسب ہے بلکہ ذاتی معلومات کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

مہنگی پڑھائی کرنے کے لیے شادی اور پھر۔۔ شوہر نے افسر بیوی سے بدلہ لینے کے لیے کیا کیا؟ لڑکی کا موقف بھی سامنے آگیا

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی