صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘


امریکی صدر کے ہاتھوں پر نیل کے نشانات کی تصاویر پر چہ میگوئیوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رگوں کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں پر سوجن ہوئی جس کے بعد اُن کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جس میں ان کے جسم کی رگوں کے نظام کی جانچ بھی شامل تھی۔انہوں نے بتایا کہ ’بار بار ہاتھ ملانے سے ٹشو متاثر ہونے‘ اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا ایسپرین لینے کی وجہ سے صدر ٹرمپ کے ہاتھوں پر نیل نظر آ ہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے معالج شان باربابیلا کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری ’عام‘ ہے اور ’خطرناک نہیں ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مزید ٹیسٹوں سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ٹرمپ دل کی خرابی، گردوں کی خرابی یا کسی اندرونی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔‘وائٹ ہاؤس کے سرکاری معالج کے مطابق مجموعی طور پر ٹرمپ کی صحت ’بہترین‘ ہے۔پریس سیکریٹری کیرولین کے انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب صد ٹرمپ کے سوجے ہوئے ٹخنوں کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔13 جولائی کو نیو جرسی میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل کے دوران لی گئی تصاویر نے امریکی صدر کی سوجی ہوئی ٹانگوں کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ان کے ایک ہاتھ پر نیل کے نشانات بھی دیکھے گئے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ انہیں میک اپ سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہو۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انھیں رگوں میں خون جمنے یا شریانوں سے متعلق کوئی بڑی بیماری نہیں اور اس حوالے سے اُن کے ٹیسٹ کے نتائج ’نارمل‘ تھے۔پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ’بار بار ہاتھ ملانے سے ٹشو متاثر‘ ہوئے جس کی وجہ سے نیل نظر آ رہے ہیں (فوٹو: اے پی)صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے معمول کے طبی معائنے کے بعد کہا تھا وہ ’بہت اچھی حالت‘ میں ہیں، اب اپنی صحت کے حوالے سے سوالات کے جواب دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ایریزونا کے ہاسپٹلسٹ ڈاکٹر میٹ ہینز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’کرانک وینس انسفیشیئنسی بزرگوں میں بہت عام ہے۔ میں جانتا ہوں کہ صدر کچھ وزن کم کر رہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ شاید تھوڑا بہتر ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ رواں سال جنوری میں جب انہوں نے حلف اٹھایا تھا تو اُس وقت اُن کی عمر 78 سال، سات ماہ تھی۔ 2024 کے انتخابات میں جو بائیڈن کی صحت ایک اہم مسئلہ بن گئی تھی اور وہ اسی وجہ سے دوسری مدت کے لیے انتخابی دوڑ سے خود باہر ہونے پر مجبور ہوئے۔جو بائیڈن پر دستبردار ہونے کے لیے کافی دباؤ تھا جس کا آغاز ایک تباہ کن ٹی وی مباحثے سے ہوا جس نے ان کی صحت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا۔مئی میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ان کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلوئنسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

دس ماہ بعد کابل کے لیے دوسری پرواز، مزید 81 افغان شہری جرمنی سے بے دخل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

مہنگی پڑھائی کرنے کے لیے شادی اور پھر۔۔ شوہر نے افسر بیوی سے بدلہ لینے کے لیے کیا کیا؟ لڑکی کا موقف بھی سامنے آگیا

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی