’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟


انڈیا کے شہر پٹنہ کے ایک معروف ہسپتال میں قتل کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں پانچ لوگ فلمی انداز میں وارڈ میں داخل ہوئے اور ایک زیرعلاج مجرم کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔قتل کے اس واقعے میں مرکزی ملزم کے طور پر شناخت ہونے والا 26 سالہ توصیف بادشاہ کوئی غیرمعروف شخص نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا انفلونسر اور ڈان ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق توصیف بادشاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے روزہ مرہ کے معمولات کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے تھے۔توصیف بادشاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پٹنہ کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے بنائی گئی ریلیز سے بھرا ہوا ہے، جن پر مختلف کیپشنز لکھے ہوتے ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو جس کا کیپشن ’پٹنہ کا بادشاہ‘ ہے، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اطمینان سے گاڑی چلا رہا ہے۔توصیف بادشاہ کے یوٹیوب چینل پر 129 شارٹ ویڈیوز ہیں جن میں سے زیادہ تر میں انہوں نے خود کو گینگسٹر کے طور پر پیش کیا ہے۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو میں وہ بچے کو گود میں لے کر گاڑی چلاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم بچے سے ان کے تعلق کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔متعدد ویڈیوز میں توصیف بادشاہ کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔ توصیف بادشاہ کے فیس بک بایو میں درج ہے کہ ’جس جنگل میں تم شیر بن کر گھومتے ہو، اس جنگل کے بے خوف شکاری ہیں ہم۔‘ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں پانچ افراد کو خاموشی سے ہسپتال کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔Powered by youtube embed video generatorان پانچ افراد میں سب سے آگے توصیف بادشاہ ہیں، جن کی قمیض باہر نکلی ہوئی اور کالر کھلا تھا جبکہ ہاتھ میں پستول اٹھا رکھا تھا۔ اس گروپ نے آئی سی یو میں داخل ہو کر چند ہی لمحوں بعد معروف جرائم پیشہ شخص چندن مشرا کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد گروپ کے دیگر افراد جلدی میں دوڑتے ہوئے فرار ہوگئے لیکن توصیف بادشاہ پورے اطمینان کے ساتھ پستول لہراتے ہوئے کمرے سے باہر آئے۔Powered by youtube embed video generatorواقعے کے چند ہی گھنٹوں میں پٹنہ پولیس نے تمام پانچوں حملہ آوروں کی شناخت کی جبکہ چھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے شیرُو گینگ سے منسلک ٹھکانوں اور جائیدادوں پر چھاپے مارنے کا عمل بھی جاری ہے جو اس حملے میں ملوث بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق نشانہ بننے والے چندن مشرا خود بھی سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف 24 مقدمات درج تھے جن میں ایک درجن سے زائد قتل کے مقدمے شامل تھے۔ وہ ایک پرانے قتل کیس میں سزا کاٹ رہا تھے اور طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہسپتال میں موجود تھے۔پولیس کے مطابق یہ قتل ایک پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ قاتل اور مقتول کا تعلق ایک ہی گینگ سے تھا۔۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلوئنسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

دس ماہ بعد کابل کے لیے دوسری پرواز، مزید 81 افغان شہری جرمنی سے بے دخل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

مہنگی پڑھائی کرنے کے لیے شادی اور پھر۔۔ شوہر نے افسر بیوی سے بدلہ لینے کے لیے کیا کیا؟ لڑکی کا موقف بھی سامنے آگیا

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی