انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک


انڈیا کی مشرقی ریاستیں اس وقت مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوئیں۔متاثرین میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل ہیں جو کُھلے علاقوں میں کام کر رہے تھے۔ریاست بہار کے کچھ حصوں میں مزید تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر وجے کمار منڈل نے کہا ہے کہ جن اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہاں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ’بجلی گرنے سے متعلق الرٹ کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی پھیلائیں۔‘ریاستی حکومت نے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے (4,600 ڈالر) دینے کا اعلان کیا ہے۔بہار کی ریاستی حکومت کے مطابق 2024 میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 243 اور اس سے قبل 275 افراد ہلاک ہوئے تھے۔گذشتہ ماہ جون کے اوائل میں انڈیا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں سیاح بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنس گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

مہنگی پڑھائی کرنے کے لیے شادی اور پھر۔۔ شوہر نے افسر بیوی سے بدلہ لینے کے لیے کیا کیا؟ لڑکی کا موقف بھی سامنے آگیا

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی