صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟


Getty Imagesصدر ٹرمپ کے ہاتھ پر سوجن اور نیل کے نشان نظر آئے ہیں جس پر کوئی کریم لگائی گئی ہےوائٹ ہاؤس نے آگاہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رگوں کی دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ کے ہاتھوں پر نیل پڑنے کی تصاویر منظرِ عام پر آئیں اور پھر اس سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوِٹ کے مطابق حال ہی میں صدر ٹرمپ کی ٹانگوں پر سوجن ہوئی جس کے بعد اُن کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جس میں ان کے جسم کی رگوں کے نظام کی جانچ بھی شامل تھی۔لیوِٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کے ہاتھ پر نظر آنے والے نیل 'بار بار ہاتھ ملانے سے بافتوں کو ہونے والے نقصان' کا نتیجہ ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ ایسپرین (دوائی) لے رہے ہوں، جو کہ ’دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے عام علاج کا حصہ ہے۔‘79 سالہ ٹرمپ اکثر اپنی صحت پر فخر کرتے ہیں اور ایک بار خود کو ’تاریخ کا سب سے صحت مند صدر‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔صدر ٹرمپ کو تشخیص ہونے والی یہ بیماری ’کرانک وینس انسفیشیئنسی‘ کہلاتی ہے۔ یہ بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب ٹانگوں کی رگیں خون کو دل تک واپس پہنچانے میں ناکام رہتی ہیں، جس کی وجہ سے خون جسم کے نچلے اعضا بالخصوص ٹانگوں میں جمع ہو جاتا ہے اور ٹانگیں سوج سکتی ہیں۔ٹیکسس یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر میرِل لوگن کے مطابق انسانی جسم کی رگیں اور ان کے اندر موجود والو خون کو ٹانگوں سے دل کی طرف لے جانے میں مدد دیتے ہیں اور چونکہ یہ عمل کششِ ثقل کے مخالف سمت میں ہوتا ہے، اس لیے اسے مکمل کرنا مشکل ہو سکتا ہے اور اس کے لیے طاقت درکار ہوتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’کرانک وینس انسفیشیئنسی اُس وقت ہوتی ہے جب رگیں اور والو اپنا کام چھوڑ دیں اور خون دل کی طرف جانے کے بجائے دوبارہ نیچے کی طرف بہنے لگے۔‘امریکی تاریخ میں سب سے معمر صدرGetty Imagesلیوِٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ٹیسٹ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انھیں رگوں میں خون جمنے (ڈیپ وین تھرومبوسس) یا شریانوں سے متعلق کوئی بڑی بیماری نہیں ہیں اور اس حوالے سے اُن کے ٹیسٹ کے نتائج ’نارمل‘ تھے۔وائٹ ہاؤس کے معالج شان باربابیلا کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری ’عام‘ ہے اور ’خطرناک نہیں ہے،‘ خاص طور پر اُن افراد میں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہوتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مزید ٹیسٹوں سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ٹرمپ دل کی خرابی، گردوں کی خرابی یا کسی اندرونی بیماری کا شکار نہیں ہیں۔‘وائٹ ہاؤس کے سرکاری معالج کے مطابق مجموعی طور پر ٹرمپ کی صحت ’بہترین‘ ہے۔فوٹوگرافروں نے 13 جولائی کو نیو جرسی میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل کے دوران ٹرمپ کی سوجی ہوئی ٹانگوں کو کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔ بعد ازاں رواں ہفتے لی گئی تصاویر میں وائٹ ہاؤس میں بحرین کے وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے ہاتھ پر نیل پڑنے کے واضح نشان دیکھے گئے تھے۔کیا ٹرمپ کے نئے عالمی ٹیکس ’ٹیرف کنگ‘ انڈیا کے لیے نیا موقع ثابت ہو سکتے ہیں؟پاکستان اور اسرائیل کی ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش: ماضی کے چھ متنازع انعامات اور گاندھی کی محرومیڈونلڈ ٹرمپ: ’رنگین مزاج ارب پتی‘ شخصیت سے ’امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کی مہم‘ تکمیلانیا ٹرمپ: ’معمہ‘ سمجھی جانے والی خاتون اوّل اور سابقہ ماڈل جو نظروں سے اوجھل رہتی ہیںفروری میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے ملاقات کے دوران بھی اُن کے ہاتھ پر نیل کا نشان دیکھا گیا تھا۔ان کے سوجے ہوئے پاؤں اور نیل کے نشانات نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کو جنم دیا تھا کہ شاید صدر کسی ایسی بیماری کا شکار ہیں جو عوام سے چھپائی جا رہی ہے۔اپریل میں ہونے والے سالانہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر باربابیلا نے لکھا تھا کہ ٹرمپ ’جسمانی اور دماغی طور پر صحت مند‘ ہیں۔ٹرمپ نے جنوری میں دوسری مدت کے لیے جب حلف اٹھایا تھا تو اُس وقت اُن کی عمر 78 سال، سات ماہ تھی۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے امریکہ کی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔کرانک وینس انسفیشیئنسی کتنی خطرناک حالت ہے؟ڈاکٹروں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے سرکاری معالج ڈاکٹر باربابیلا کی اِس تشخیص سے متفق ہیں کہ یہ بیماری سنگین نہیں ہے۔ویک فاریسٹ یونیورسٹی میں وینز سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر میتھیو ایڈورڈز نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ حالت بعض اوقات سنگین بیماریوں سے منسلک ہو سکتی ہے، لیکن بذاتِ خود یہ کوئی خطرناک حالت نہیں اور عام طور پر عمر رسیدہ افراد میں پائی جاتی ہے۔‘’میں کہوں گا کہ اُن کی عمر کے لوگوں میں 10 سے 35 فیصد تک لوگ اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے منسلک دیگر خطرات میں زائد وزن، خون جمنے کی ہسٹری، اور طویل وقت تک کھڑے رہنے والے افراد شامل ہیں۔مرض پر قابو پانے کے لیے خاص میڈیکل گریڈ کے کمپریشن سٹاکنگ پہننے سے مدد ملتی ہے، اور ماہرین مریضوں کو رات کے وقت ٹانگیں بلند رکھ کر سونے کی بھی ہدایت دیتے ہیں۔ڈاکٹر لوگن کہتی ہیں کہ ’میں اپنے مریضوں کو کہتی ہوں کہ روزانہ اپنی ٹانگوں اور پیروں پر کوئی اچھا موئسچرائزنگ لوشن لگائیں، اور پھر موٹاپے جیسے دیگر خطرات پر بھی قابو پائیں۔‘صدر کے ہاتھ پر نیلچونکہ کرانک وینس انسفیشیئنسی صرف جسم کے نچلے حصے کو متاثر کرتی ہے، اس لیے صدر کے ہاتھ پر نیل کا اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ نیل ہاتھ ملانے اور ایسپرین کے استعمال کا نتیجہ ہے۔ ایسپرین ایک ایسی دوا ہے جو دل کے دورے، خون جمنے، اور فالج سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔ڈاکٹر ایڈورڈز نے وائٹ ہاؤس کے معالج کی اس وضاحت سے اتفاق کیا کہ ٹرمپ کی عمر اور ایسپرین کا استعمال نیل پڑنے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا: ’ہم سب جیسے جیسے عمر رسیدہ ہوتے ہیں، ہمارے اعضا پر نیل پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں میں جو ایسپرین یا دیگر خون پتلا کرنے والی دوائیں لیتے ہیں۔‘ڈاکٹر ایڈورڈز مزید کہتے ہیں کہ ’اور اگر کوئی آپ کے ہاتھ کو زور سے دبا دے تو نیل پڑ سکتا ہے۔ یعنی یہ ایک خاصے سخت مصافحے کے نتیجے میں ایسا ہو سکتا ہے۔‘میلانیا ٹرمپ: ’معمہ‘ سمجھی جانے والی خاتون اوّل اور سابقہ ماڈل جو نظروں سے اوجھل رہتی ہیںڈونلڈ ٹرمپ: ’رنگین مزاج ارب پتی‘ شخصیت سے ’امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کی مہم‘ تکٹرمپ کی والدہ جو 50 ڈالر لے کر امریکہ آئیں اور اشرافیہ کا حصہ بن گئیںپاکستان اور اسرائیل کی ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش: ماضی کے چھ متنازع انعامات اور گاندھی کی محرومیجے ڈی وینس اور اوشا وینس: ٹرمپ کو ’ہٹلر‘ کہنے والے نائب صدر کے امیدوار اور ان کی انڈین نژاد اہلیہ کون ہیں؟دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

چین: غیرملکی کے ساتھ تعلقات کے الزام میں یونیورسٹی نے طالبہ کو نکال دیا

امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں: انڈین جنرل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن، ہاتھوں پر نیل اور چہ میگوئیاں: امریکی صدر کو لاحق رگوں کی بیماری کتنی خطرناک ہے؟

’سپیس رینجرز‘: جدید ترین امریکی فوجی یونٹ دنیا میں کہیں سے بھی داغے جانے والے میزائلوں کو کیسے ٹریک کرتا ہے؟

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

مہنگی پڑھائی کرنے کے لیے شادی اور پھر۔۔ شوہر نے افسر بیوی سے بدلہ لینے کے لیے کیا کیا؟ لڑکی کا موقف بھی سامنے آگیا

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی