شمعون عباسی نے اپنی تین شادیوں کے خاتمے پر خاموشی توڑ دی


اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی کے ایک کم زیر بحث پہلو پر روشنی ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں، جن میں سے تین ناکام رہیں، کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ نہ میں غلط تھا اور نہ ہی وہ، لیکن ہم ایک ساتھ نہیں چل سکے۔ بعض اوقات دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ زندگی نہیں گزار پاتے۔ اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے درمیان محبت تھی مگر خواب الگ الگ تھے۔ بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہونا تھا۔انھوں نے مزید کہا کی سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جاویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد ازجلد کامیابی، شہرت اور مادی خوشیاں چاہتی تھیں جبکہ میں تحمل مزاج ہوں اور یقین رکھتا تھا کہ وقت کے ساتھ سب کچھ آتا ہے۔شمعون عباسی نے تسلیم کیا وہ اپنی سابقہ بیویوں کے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔ جویریہ اور حمیما نے اپنا بہترین کیریئر بنایا۔ میں پیچھے رہ گیا۔اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی سابقہ بیوی کے خلاف کوئی تلخ بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ تعریف کی ہے۔ مجھے بھی خوشی ہے وہ لوگ اپنے کیریئر میں خوش ہیں۔شمعو عباسی نے مزید بتایا کہ اب بھی سابقہ بیویوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فون پر بات بھی ہو جاتی ہے۔اپنی چوتھی بیوی اداکارہ شری شاہ کے بارے میں شمعون عباسی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں۔ میں بہت پُرسکون اور مطمئن ہوں۔ لگتا ہے وہ ہم آہنگی مل گئی ہے جسے برسوں سے تلاش کر رہا تھا۔خیال رہے کہ شمعون اور شری شاہ نے اپنی شادی کو دو سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھ کر بالآخر 2023 میں اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ شمعون عباسی نے پہلی شادی اپنی کزن جویریہ عباسی کے ساتھ 1997 میں کی تھی۔ شادی سے قبل اس جوڑی نے ایک ٹیلنٹ شو میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔شمعون کی یہ شادی سب سے زیادہ عرصے چلی تاہم 2009 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ جس کے فوری بعد شمعون نے حمیما ملک سے شادی کی۔شمعون عباسی کی یہ دوسری شادی ایک سال ہی چل سکی اور 2010 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد انھوں نے 2010 میں جاویریہ رندھاوا سے شادی کی۔ان کی یہ تیسری شادی بھی محض 4 سال چل سکی اور دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے 6 سال بعد شمعون عباسی نے 2023 میں اداکارہ شری شاہ سے شادی کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

بے ذائقہ کھانا بھی شوق سے کھا لیتے ہیں کیونکہ۔۔ ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا دلچسپ فارمولا بتا دیا

معاشرتی فحاشی کو ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے۔۔ کرن ناز پرورش ڈرامے کے ساتھ ہدایتکار پر کیوں برس پڑیں؟ دیکھیں

اگر وہ یہ سب نہ کریں تو کوئی دیکھے گا ہی نہیں۔۔ صرحا اصغر کی سطحی ویڈیوز بنانے والے ولاگرز پر تنقید ! والدین کو جھنجھوڑ دینے والا کیا پیغام دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی