چندرشیکھر کا جیکلین کے گانے ’دم دم‘ کی بہترین ریلز بنانے پر ایک ایک کروڑ دینے کا اعلان


بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنینڈز ان دنوں اپنی نئی میوزک ویڈیو ’دم دم‘ کے لیے خوب داد وصول کر رہی ہیں، اس گانے کو جانی اور بی پراک نے گایا ہے۔ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق اس گانے کے مشہور ہونے کے بعد جیل میں قید نوسرباز سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام تین صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف گانے کی تعریف کی ہے بلکہ اسے اداکارہ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سے تشبیہہ بھی دی ہے۔اپنے خط میں سکیش نے لکھا کہ ’گانے ’دم دم‘ کی ہر لائن اور ہر منظر بالواسطہ طور پر ہم دونوں، ہماری محبت اور ہمارے موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے۔‘دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے جیکلین کے مداحوں کے لیے ایک قرعہ اندازی کا اعلان بھی کیا ہے، جس میں ایک ایک کروڑ انڈین روپے کے 10 مکمل فرنشڈ فلیٹس بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ جیکلین فرنینڈز 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی کردار سکیش چندرشیکھر کے ساتھ مبینہ تعلق کی وجہ سے اکثر سُرخیوں کا حصہ رہتی ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سکیش چندرشیکھر مختلف حربے استعمال کر کے اُنہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے خط میں سکیش نے جیکلین کے مداحوں کے لیے ایک قرعہ اندازی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے تمام مداحوں کے لیے، خاص طور پر جیکی کے مداحوں کے لیے ایک پیش کش ہے کہ آج سے ’90 دن‘ بعد ایک آن لائن لائیو لکی ڈرا منعقد کیا جائے گا، جس میں یوٹیوب پر گانے ’دم دم‘ پر کیے گئے ٹاپ 10 کمنٹس کو منتخب کیا جائے گا۔‘’جیتنے والے یعنی 10 خوش نصیب افراد کو صرف انڈیا کے اندر ان کے اپنے اپنے شہروں میں ایک ایک مکمل فرنشڈ اپارٹمنٹ دیا جائے گا، ہر اپارٹمنٹ کی مالیت ایک کروڑ انڈین روپے ہو گی۔ تمام رجسٹریشن اور ٹیکس کے اخراجات میں خود برداشت کروں گا۔ آپ سب کو بس یہ کرنا ہے کہ گانا ’دم دم‘ آئندہ 90 دنوں میں بلاک بسٹر بن جائے اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا ہو۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے تمام دوستوں اور خاندان والوں سے کہیں کہ وہ ’دم دم‘ گانا اس کے آفیشل چینل یا جیکی کے پیج پر دیکھیں اور کمنٹ کریں۔ حتیٰ کہ جیکی کے انسٹاگرام پیج پر ’دم دم‘ پر بنائی گئی ریلز بھی اس لکی ڈرا کے لیے شمار کی جائیں گی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

بے ذائقہ کھانا بھی شوق سے کھا لیتے ہیں کیونکہ۔۔ ندا یاسر نے شوہروں کو قابو کرنے کا دلچسپ فارمولا بتا دیا

معاشرتی فحاشی کو ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے۔۔ کرن ناز پرورش ڈرامے کے ساتھ ہدایتکار پر کیوں برس پڑیں؟ دیکھیں

اگر وہ یہ سب نہ کریں تو کوئی دیکھے گا ہی نہیں۔۔ صرحا اصغر کی سطحی ویڈیوز بنانے والے ولاگرز پر تنقید ! والدین کو جھنجھوڑ دینے والا کیا پیغام دیا؟

ہم انتظار کرتے رہے لیکن۔۔ حمیرا اصغر کے ذکر پر محسن گیلانی نے جاوید فاضل کی موت کا دل دہلا دینے والا واقعہ دہرا دیا

بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 بار دل کا دورہ پڑا۔۔ عینی خالد کی 7 سالہ بیٹی اب کس حال میں ہے؟ ویڈیو شیئر کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی