روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ کا انڈیا پر عائد ٹیرف میں نمایاں اضافے کا اعلان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا پر عائد ٹیرف میں ’نمایاں اضافہ‘ کریں گے، کیونکہ انڈیا روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں کہا کہ ’انڈیا نہ صرف روسی تیل کی بڑی مقدار خرید رہا ہے، بلکہ اس میں سے زیادہ تر تیل کو کھلی منڈی میں منافع کے لیے دوبارہ فروخت کر رہا ہے۔ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ یوکرین میں کتنے لوگ روسی جنگی مشین کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں۔‘ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اسی وجہ سے، میں انڈیا کی جانب سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔‘یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈیا نے حالیہ مہینوں میں روس سے رعایتی نرخوں پر خام تیل کی خریداری بڑھائی ہے، جو یوکرین جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایک سفارتی اور اقتصادی موضوع بن چکا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرف کی تفصیلات نہیں بتائیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انڈیا پر عائد کیے جانے والے نئے محصولات کی شرح کیا ہوگی۔گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انڈیا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، اور مزید یہ کہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کو ایک غیر متعین ’سزا‘ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی مزید تفصیل نہیں دی۔ہفتے کے آخر میں، انڈیا کی حکومت کے دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود انڈیا روس سے تیل خریدتا رہے گا۔ذرائع کے مطابق، انڈیا اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متنوع ذرائع سے تیل خریدنے کی پالیسی پر قائم رہے گا، اور روس سے سستے داموں دستیاب تیل کی خریداری کو جاری رکھے گا۔انڈیا کو نشانہ بنانا غیرمنصفانہ اور غیرمعقول ہے: وزارت خارجہانڈیا کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد انڈیا کو روس سے تیل درآمد کرنے پر امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔انڈین وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کی شام جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ انڈیا نے روس سے درآمدات اس وقت شروع کیں جب روایتی سپلائیز یورپ کی طرف منتقل ہو گئیں۔ اُس وقت امریکہ نے انڈیا کو ایسی درآمدات کی حوصلہ افزائی کی تاکہ عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔‘بیان کے مطابق انڈیا کی درآمدات کا مقصد انڈین صارفین کے لیے توانائی کی قیمتوں کو قابلِ پیش گوئی اور قابلِ برداشت بنانا ہے۔ یہ عالمی منڈی کی صورتحال کی وجہ سے ضروری اقدام ہے۔ تاہم یہ بات قابلِ غور ہے کہ وہی ممالک جو انڈیا پر تنقید کر رہے ہیں، وہ خود روس کے ساتھ تجارت میں مصروف ہیں۔‘بیان میں یورپی یونین کی یورپ سے درآمدات کے حجم سے متعلق اعداد و شمار کے ذکر کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ ’امریکہ روس سے اپنی نیوکلیئر انڈسٹری کے لیے یورینیم ہیکسا فلورائیڈ، الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے لیے پیلاڈیم، کھاد اور کیمیکلز درآمد کرتا ہے۔‘’اس تناظر میں انڈیا کو نشانہ بنانا غیرمنصفانہ اور غیرمعقول ہے۔ ہر بڑی معیشت کی طرح انڈیا بھی اپنے قومی مفادات اور اقتصادی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

ٹرمپ کا انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑا دھچکا ہے: انڈین ایکسپورٹرز

امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

’حد درجہ اعتماد اور غلط فہمی‘، امریکہ اور انڈیا کے تجارتی مذاکرات کیسے ناکام ہوئے؟

کیا ٹرمپ کا غیر متوقع فیصلہ مودی کو چین کے قریب لا سکتا ہے؟

ہر سواری کے ساتھ ماں کو لازمی بٹھاتا ہوں۔۔ رکشہ ڈرائیور کے اس عمل کے پیچھے کیا راز ہے؟

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

اطالوی اراکینِ پارلیمنٹ کا فلسطینی عوام سے منفرد اظہارِ یکجہتی

ماتا ہری: مشہور جاسوسہ جنھوں نے سزائے موت سے قبل آنکھوں پر پٹی بندھوانے سے انکار کیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی