یتیم ثناء پر چچی ظلم کرتی تھیں.. نوبیاہتا جوڑے کا قتل ! عیسائی سسر کا لرزہ خیز بیان


چائنہ پورٹ کے قریب نوبیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو پنجاب سے گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص اور ایک کزن شامل ہے جن کو پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ مقتول ساجد کے چچا نے کہا کہ اگر پولیس ساجد کے دوست احتشام کو گرفتار کرلے تو ساری کہانی کھل کر سامنے آجائے گی، وہی ان دونوں کو گھر سے لے کر نکلا تھا اور ساجد اس پر بہت اعتماد کرتا تھا جس کاصلہ اسے موت کی صورت میں ملا ہے۔ ساجد کے والد عارف مسیح کا کہنا تھا کہ ہمیں تو ساجد سیالکوٹ کا بتا کر گھر سے نکلا تھا جس کے بعد ہمارے گھر کچھ عورتیں آئیں اور ہم سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں اور ہمیں دھمکیاں دیں جس کے فوری بعد ہم بے سرو سامان وہاں سے نکل آئے اور کراچی پہنچے ، ہمارے نکلنے کے فوری بعد انھوں نے ہمار گھر بھی جلا دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ ثناء کے والد اور والدہ فوت ہوچکے ہیں اور ایک ہی بھائی وقاص ہے جبکہ بہن بھی ہے جن کی شادی ہو چکی ہے اور یہ بہن بھائی اپنی چچی کے ہمراہ رہتے تھے جو ثناء پر بہت ظلم کرتی تھی۔ ہم ایک ہی محلے کے رہائشی تھے جس کی وجہ سے شاید ان دونوں میں محبت ہوئی اور پھر انہوں نے شادی کی۔ عارف مسیح کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے کوئی گناہ نہیں کیا مسلمان ہوا اور شادی کی لیکن انھوں نے ان دونوں کو ناحق مارا ہے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف ہو اور قاتلوں کو سزا دی جائے، ہم سب کچھ چھوڑ کر کراچی آگئے ہیں پنجاب میں ہمیں جان کا خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں 28 جولائی کو کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملی تھیں، بوٹ بیسن تھانے میں دہرے قتل کا مقدمہ 600/25 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

بن قاسم میں پولیس افسر کا مبینہ قاتل گرفتار

گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی