شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی


کراچی کے مختلف علاقوں سے 8 روز کے دوران بچی، بچے اور نوعمر لڑکے کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے تینوں کے اغوا کے مقدمات درج کرلیے تاہم اب تک ایک بھی بچہ بازیاب نہ کراسکی۔ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب 27 اگست کو 12 سالہ حسن ولد محمد صالحین کو نامعلوم ملزمان اغواء کر کے لے گئے، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ مغوی کے بھائی محمد عمیر کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ عمیر کے مطابق میرا بھائی 27 اگست کو پڑوسی عبدالرحمان کے ساتھ مدرسے کے لیے نکلا تھا۔ میرے بھائی نے عبدالرحمان کو کہا کہ میری ایک مفتی سے بات ہوئی ہے اور اندرون سندھ مدرسہ پڑھنے جاؤں گا، میرے گھر والوں کو بتا دینا۔ اس کے بعد سے میر ابھائی لاپتہ ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 25 اگست کو سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی میں گھر کے باہر کھیلنے والی 4 سالہ مائرہ کو نامعلوم ملزمان اغواء کرکے لے گئے۔ پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ والد اسرار کی مدعیت میں الزام نمبر 165/2025 بجرم دفعہ A364 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق سی سی ٹی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم میری بیٹی کو اغوا کرکے لے جا رہا ہے جس کے پیچھے میری بڑی بیٹی دوڑی لیکن وہ اپنی بہن کو نہیں بچا سکی۔ مدعی کے مطابق 15 لاکھ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی تھی تاہم دوبارہ کوئی کال نہیں آئی جبکہ 15 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے لیے بھی تیار تھا۔ متاثرہ والد نے اپیل کی کہ بیٹی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش اے وی سی سی کے حوالے کردی گئی ہے۔ 19 اگست کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 13A کے رہائشی 9 سالہ عبدالوہاب ولد وقاص کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے بچے کی والدہ ثناء کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 431/2025 بجرم دفعہ 364A کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش اے وی سی سی کے سپرد کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

بن قاسم میں پولیس افسر کا مبینہ قاتل گرفتار

گھر کے اندر کیمرا مین کی بیوی قتل۔۔ شوہر کے انکشاف نے کیس کا رخ موڑ دیا

شہر قائد سے 8 روز میں 3 بچے اغوا، اے وی سی سی ایک بھی بازیاب نہ کراسکی

مری کا نوجوان اغوا کے بعد قتل، لاش تیزاب ڈال کر جلائی گئی، ہڈیاں برآمد

مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

کراچی: ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

سائٹ سپر ہائی وے میں 4 افراد قتل، 2 زخمی، پولیس چھاپے، 13 زیر حراست

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

خاتون کو قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کی کوشش ناکام، گرفتار دیور نے کیا اعتراف کیا؟

فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مسیحا بننے کے سپنے دیکھنے والی منیشا روپتا پولیس افسر کیسے بن گئیں؟

ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

صحافی کے خلاف مقدمہ، صحافیوں کا میئر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

گجرات : مقتول کپتان کا بھائی بھی چل بسا، کرکٹ کا میدان مقتل گاہ کیوں بنا؟

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی